تاریخ انصاراللہ (جلد 3)

by Other Authors

Page 910 of 1118

تاریخ انصاراللہ (جلد 3) — Page 910

۹۱۰ سالانہ اجتماع را ولپنڈی ومئی ۱۹۹۶ء کو تلاوت و نظم کے ساتھ زیر صدارت مکرم مجیب الرحمن صاحب ایڈووکیٹ امیر ضلع افتتاحی اجلاس شروع ہوا۔مکرم امیر صاحب نے انصار اللہ کو ان کی ذمہ داریوں کی طرف توجہ دلائی۔نیز خلافت احمدیہ کی اہمیت بیان کر کے خلافت سے ذاتی تعلق پیدا کرنے کی تلقین کی۔اس کے بعد مجلس سوال و جواب منعقد ہوئی جس میں مکرم مرز انصیر احمد صاحب اور مکرم مولانا رحمت اللہ خان صاحب نے سوالات کے جواب دیئے۔بعدہ کھانے کا وقفہ ہوا جس کے بعد علمی مقابلہ جات ہوئے۔۱۰ مئی کو نماز تہجد و فجر با جماعت ادا کی گئی۔اس کے بعد انفرادی تلاوت کے لئے وقت دیا گیا۔مکرم چوہدری مبارک احمد صاحب کی صدارت میں اجلاس دوم ہوا۔درس قرآن مجید، حدیث اور ملفوظات مربیان کرام نے دیا۔اجلاس دوم کے بعد ورزشی مقابلہ جات ہوئے۔اجلاس عہدیداران میں صدر محترم نے شعبہ جات کے کام کا جائزہ لے کر ہدایات دیں۔بالخصوص قیام نماز ، دعوت الی اللہ ، ایم ٹی اے سے استفادہ اور میڈیکل کیمپ لگانے کی طرف توجہ دلائی۔حاضری بانوے تھی۔اجلاس سوم زیر صدارت مکرم امیر صاحب ضلع شروع ہوا۔مکرم جنرل ڈاکٹرمحمود الحسن صاحب نے طبی مشوروں کے موضوع پر اور مکرم مرزا نصیر احمد صاحب نے سیرت النبی صلی اللہ علیہ وسلم کے موضوع پر خطاب کیا۔خطبہ جمعہ میں مکرم مجیب الرحمن صاحب امیر ضلع نے تحریک جدید کی مالی قربانیوں میں قدم آگے بڑھانے کی طرف توجہ دلائی۔بعد نماز جمعہ مکرم چوہدری حمید اللہ صاحب کی صدارت میں اختتامی اجلاس ہوا۔آپ نے اپنے خطاب میں تلاوت قرآن مجید ، ٹارگٹ دعوت الی اللہ کے حصول ، ایم ٹی اے پر حضور کے خطبہ جمعہ اور دوسرے پروگراموں سے استفادہ کی طرف توجہ دلائی۔دعا کے ساتھ یہ اجتماع اختتام کو پہنچا۔ضلع کی جملہ چودہ مجالس حاضر تھیں۔حاضری انصار تین سو انتالیس ، خدام دوسوستانوے، لجنہ دوسونو ، ناصرات ستاسی ، اطفال اُنہتر کل حاضری ایک ہزار ایک تھی۔سالانہ اجتماع ضلع کوٹلی ضلع کوٹلی کی مجالس کا اجتماع گوئی میں منعقد ہوا۔۶ امئی ۱۹۹۶ء بروز جمعرات پانچ بجے بعد نماز ظہر وعصر تلاوت کے ساتھ افتتاحی اجلاس شروع ہوا۔عہد اور نظم کے بعد مکرم چوہدری شبیر احمد صاحب نے انفرادی جائزہ لے کر انصار کو دعوت الی اللہ میں آگے بڑھنے کی طرف توجہ دلائی۔اگلے دن نماز تہجد و فجر با جماعت ہو ئیں جس کے بعد درس قرآن اور درس حدیث ہوا۔ے امئی صبح ساڑھے آٹھ بجے اختتامی اجلاس کا آغاز ہوا۔تلاوت و نظم کے بعد مقامی مربی صاحب