تاریخ انصاراللہ (جلد 3) — Page 880
۸۸۰ طرح حاوی ہے۔آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم پر ہر نوعیت کا کمال ختم ہو گیا۔مکرم مولانا صاحب نے شفقت علی خلق اللہ کے سلسلہ میں جانوروں ، حیوانوں، دشمنوں بچوں ، غرباء ، یتیموں ، مزدوروں اور غلاموں وغیرہ سے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے حسن سلوک کا نقشہ موثر انداز میں کھینچا۔صدرا جلاس نے صدارتی تقریر کی اور دعا کروائی۔تیسرا اجلاس بعنوان حقوق العباد زیر صدارت مکرم محمد اعظم صاحب اکسیر شروع ہوا۔ازاں بعد حقوق العباد کے مختلف پہلوؤں پر بالترتیب مکرم حیدر علی صاحب ظفر ، مکرم عبد الباسط صاحب ، مکرم عارف طاہر صاحب اور مکرم محمد لقمان صاحب مربیان سلسلہ نے تقاریر کیں۔اختتامی اجلاس زیر صدارت مکرم چوہدری احمد مختار صاحب امیر ضلع کراچی شروع ہوا۔تلاوت ونظم کے بعد مکرم محمد اعظم صاحب اکسیر نے انسانیت کے دکھوں کا علاج۔نظام وصیت“ کے عنوان پر تقریر فرمائی۔اور اپنے موضوع کی تائید میں رسالہ الوصیت اور نظام نو کے حوالے پڑھ کر سنائے۔بعد ازاں محترم امیر صاحب نے انعامات تقسیم فرمائے۔اختتامی دعا پر یہ اجتماع بخیر و خوبی اختتام پذیر ہوا۔اس اجتماع میں پانچ سو پینسٹھ انصار سمیت خدام واطفال کی حاضری آٹھ سو تھی۔(۲۶) سالانہ اجتماع سرگودھا ۲ ستمبر ۱۹۹۲ء کو مکرم چوہدری شبیر احمد صاحب نے نماز، انفاق فی سبیل اللہ ، خلافت سے وابستگی اور مکرم مرزا محمد دین ناز صاحب نے تزکیہ نفس کے موضوع پر تقریر کی۔حاضری دوسو پچہتر رہی۔سالانہ اجتماع ضلع گوجرانوالہ ۱۸ ستمبر ۱۹۹۲ء کو امیر پارک گوجرانوالہ میں منعقد ہونے والے اس ضلعی اجتماع میں بیالیس مجالس کے نمائندے شامل ہوئے۔مندرجہ ذیل مقررین نے تقاریر کیں۔مکرم چوہدری شبیر احمد صاحب نائب صدر نے افتتاحی تقریر کی۔اس کے بعد مکرم عطاء محمد صاحب ناظم ضلع نے تربیت مکرم مظفر احمد صاحب درانی نے نماز با جماعت ، مکرم مولانا محمد اسماعیل صاحب منیر نے دعوت الی اللہ کے مناسب حال ذرائع ، مکرم مولوی طاہر احمد صاحب نے سیرت النبی کی روشنی میں عبادت کا رنگ اور مکرم اسد محمود صاحب گوندل نے دعوت الی اللہ کے طریقے پر تقاریر کیں۔داعیان الی اللہ کلاس گجرات یکم اکتو بر ۱۹۹۲ء کو بعد نماز عصر مکرم چوہدری محمد شفیع صاحب سلیم ناظم ضلع گجرات نے افتتاحی تقریر کی۔دعوت الی اللہ کے سلسلہ میں حضور انور کی ہدایات پر مشتمل کیسٹ سنائی گئی۔مکرم عبد الرزاق صاحب منگلا مربی گجرات اور مکرم شبیر احمد صاحب مربی شیخ پور نے آنحضرت بحیثیت داعی الی اللہ کے عنوان پر تقاریر کیں۔نماز مغرب وعشاء اور کھانے کے بعد دوسرے اجلاس میں مکرم مولانا دین محمد صاحب شاہد نے دینی