تاریخ انصاراللہ (جلد 3)

by Other Authors

Page 876 of 1118

تاریخ انصاراللہ (جلد 3) — Page 876

A2Y سیالکوٹ شہر کا اجتماع یکم مئی ۱۹۹۲ء کوسیا لکوٹ شہر کا اجتماع نماز جمعہ سے قبل مکرم چوہدری حمید اللہ صاحب صدر مجلس کی صدارت میں شروع ہوا۔تلاوت و نظم کے بعد مکرم صوفی محمد اسحاق صاحب نے ” دعوت الی اللہ اور مکرم شیخ مبارک احمد صاحب نے ” مالی قربانی کے موضوع پر خطاب کیا۔آخر میں صدر محترم نے اپنے خطاب میں ذکر الہی اور تربیت اولاد کی طرف توجہ دلائی۔حاضری ایک سو تمیں تھی۔کلاس داعیان ضلع گوجرانوالہ ضلع گوجرانوالہ کے داعیان الی اللہ کی تربیتی کلاس ۲۴ جولائی ۱۹۹۲ء بروز جمعتہ المبارک صبح دس بجے سے تین بجے تک تلونڈی موسیٰ خان میں منعقد ہوئی۔پانچ مجالس کے ایک سو آٹھ داعیان نے شمولیت کی۔تلاوت ونظم کے بعد مکرم ناظم صاحب ضلع نے کلاس کی غرض و غایت بیان کی۔پھر مسئلہ وفات مسیح، ختم نبوت ، صداقت مسیح موعود، دعوت الی اللہ کی اہمیت اور حقیقت پر مکرم مختار احمد صاحب مربی سلسله، مکرم مدثر احمد صاحب مربی سلسله، مکرم غلام مرتضی صاحب مربی سلسلہ، مکرم منیب احمد صاحب، مکرم داؤ داحمد صاحب منیب مرکزی نمائندہ اور مکرم مظفر احمد صاحب درانی مرکزی نمائندہ نے تقاریر کیں۔بعد ازاں ڈیڑھ گھنٹہ تک مجلس سوال و جواب کا انعقاد کیا گیا۔اجتماع آرام باری ۵ اگست ۱۹۹۲ء کو یہ اجتماع مکرم ڈاکٹر بشیر احمد صاحب امیر ضلع کوٹلی کی صدارت میں منعقد ہوا۔ضلع کی دس میں سے سات مجالس کے نمائندگان شریک ہوئے۔مکرم پروفیسر منور شمیم خالد صاحب اور مکرم مولا نا دین محمد صاحب شاہد نے تربیتی تقاریر کیں۔کل حاضری ساٹھ تھی۔اجتماع را جن پور ۱۴ اگست ۱۹۹۲ء کو راجن پور کے مقامی اجتماع کے موقع پر مکرم محمد اعظم اکسیر صاحب نے دعوت الی اللہ کی برکات اور احمدیت کے مستقبل کے موضوع پر تقریر کی۔حاضری اک مجلس ربوہ مقامی کی شجر کاری مہم حلقہ دار النصر وسطی میں مورخہ ۲۰ اگست ۱۹۹۲ء بروز جمعرات بوقت چھ بجے شام مجلس مقامی ربوہ کی طرف سے شجر کاری کی مہم کے آغاز کے طور پر ایک تقریب منعقد کی گئی جس میں قائم مقام صدر مجلس محترم صاحبزادہ مرزا خورشید احمد صاحب مہمان خصوصی تھے۔بعض قائدین اور منتظمین ، بلاک لیڈرز اور زعماء نے بھی شرکت کی۔محلہ دار النصر کے صدر صاحبان کو بھی شرکت کی دعوت دی گئی۔مکرم محمد نعیم صاحب طاہر نے