تاریخ انصاراللہ (جلد 3) — Page 874
۸۷۴ اجلاس دوم : اجتماعی کھانے کے بعد دوسرے اجلاس میں مکرم مولانا سلطان محمود صاحب انور نے مخالفین احمدیت کے الزامات کا جواب دیا اور واضح کیا کہ احمدیت کا پودا خود خدا تعالیٰ نے اپنے ہاتھ سے لگایا ہے۔اسیرانِ راہ مولیٰ کے بارہ میں حضرت خلیفہ اسیح الرابع کی نظم سنائی گئی۔یکم نومبر کو نماز تہجد و فجر مکرم مولانا سلطان محمود صاحب انور نے پڑھائیں اور قرآن کریم کی آیت وانفقوا مما رزقنكم کی روشنی میں درس القرآن دیتے ہوئے انفاق فی سبیل اللہ کی تلقین کی۔اجلاس سوم: ساڑھے آٹھ بجے صبح اجلاس سوم شروع ہوا۔مکرم مولوی دین محمد صاحب شاہد نے جلسہ سالانہ کی اغراض اور جماعت احمدیہ کے مقاصد کے عنوان پر تقریر کی۔مکرم مولوی بشیر الدین احمد صاحب نے جماعت احمدیہ کی تائید میں نازل ہونے والے افضال الہی اور نشانات کا ایمان افروز ذکر کیا۔مجلس سوال و جواب: اس کے بعد مجلس سوال و جواب میں مولوی دین محمد صاحب نے جواب دیئے اور بعد ازاں خطبہ جمعہ میں آیت و اخرين منهم لما يلحقوا بهم کی روشنی میں صحابہ کا رنگ اختیار کرنے کی تلقین کی۔حاضری پانچ سو تھی۔سالانہ اجتماع ضلع وہاڑی چک ۲۱ بوریوالہ میں ۱۴ نومبر ۱۹۹۱ کو صبح دس بجے اجتماع کی کاروائی تلاوت و نظم کے ساتھ شروع ہوئی۔مکرم صوفی محمد اسحاق صاحب نے احمدیت کا تعارف پیش کیا اور تربیتی امور بیان کر کے عملی ذمہ داریوں اور اعلی نمونہ کو اختیار کرنے کی طرف توجہ دلائی۔نمائندگی مجالس ، مجموعی حاضری تین سو پندرہ اور غیر از جماعت دوست تیرہ تھے۔17 مکرم صوفی صاحب نے ابتلائی دور میں جماعت کی ترقی اور جماعت کی ذمہ داریوں پر خطبہ جمعہ دیا۔حاضری تین سو اٹھا ئیں تھی۔بعد نماز جمعہ تربیتی اجلاس میں مکرم مولانا فضل الہی صاحب بشیر نے سیرت کے موضوع پرا اور مکرم شیخ مبارک احمد صاحب نے صدارتی خطاب کیا۔دعا کے ساتھ اجتماع کی کارروائی اختتام پذیر ہوئی۔سالانہ اجتماع پشاور ۱۴ نومبر ۱۹۹۱ کو بعد نماز عصر احمد یہ بیت الذکر سول کوارٹرز میں مجلس انصار اللہ پشاور کا سالانہ اجتماع زیر صدارت مکرم ار شا د احمد خان صاحب امیر جماعت پشاور شروع ہوا۔تلاوت نظم اور عہد کے بعد اجتماع کی اغراض اور تربیتی عنوانات پر تقاریر کی گئیں۔کل حاضری سو تھی۔اجلاس دوم : نماز مغرب کے بعد دوسرا اجلاس شروع ہوا جس میں مکرم مولوی دین محمد صاحب شاہد نے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی سیرت طیبہ اور آپ کے بے نظیر عالی مقام کے عنوان پر تقریر کی۔اگلے روز ۱۵ نومبر ۹۱ء کو اجتماعی نماز تہجد ادا کی گئی۔نماز فجر کے بعد قرآن کریم ، احادیث اور