تاریخ انصاراللہ (جلد 3)

by Other Authors

Page 837 of 1118

تاریخ انصاراللہ (جلد 3) — Page 837

۸۳۷ ذیل مجالس کے ایک سو چا را نصار نے اس اجتماع میں شرکت کی۔لودھراں، دنیا پور، قطب پور، چاه احمدیا نوالہ، چک گلزار گہنے والا، چک ۳۶۶/ ڈبلیوب، جلہ ارائیں، چک ۳۹۰ ڈبلیو بی ، جمال والا کھا کھی ، بی بی والا ، کو ٹھے والا۔حلقہ علی پور چٹھہ ضلع گوجرانوالہ کا اجتماع حلقہ علی پور چٹھہ کی مجالس کو اپنا اجتماع ۲۶ دسمبر ۱۹۸۶ء بروز جمعتہ المبارک منعقد کرنے کی توفیق ملی۔یہ اجتماع علی پور چٹھہ میں ہوا۔حلقہ کی سات مجالس علی پور، مدرسہ چٹھہ، موہن کے چٹھہ، رسول نگر ، ملہو کے، بھڑی شاہ کے تین سو آٹھ احباب و خواتین نے شرکت کی۔ایک اجلاس نماز جمعہ سے قبل ہوا۔نماز جمعہ مکرم حافظ مظفر احمد صاحب نے پڑھائی۔دوسرا اجلاس نماز جمعہ کے بعد ہوا جس میں مکرم امیر صاحب حلقه علی پور، صدر جماعت علی پور مربی ضلع گوجرانوالہ، مربی حلقہ علی پور، مکرم محمد افضل منیر صاحب ناظم ضلع مکرم معلم صاحب مدرسہ چٹھہ، ب ناظر صاحب اصلاح وارشاد، مکرم عبدالسمیع خان صاحب اور مکرم حافظ مظفر احمد صاحب نے خطاب کیا۔١٩٨٧ء اجتماع ضلع لیہ مورخہ ۱۶ جنوری ۱۹۸۷ء کو نماز تہجد و فجر کے بعد تربیتی درس ہوا۔بعد میں مختلف کھیلوں کا انعقاد ہوا۔دس بجے سے ایک بجے تک تربیتی پروگرام میں مکرم منیر احمد بسمل صاحب، مکرم پر و فیسر محمد اسلم صابر صاحب اور مکرم مولانا سید احمد علی شاہ صاحب نے تقاریر کیں۔تلاوت، نظم اور تقریر کے مقابلے ہوئے۔میٹنگ عہدیداران میں کام کا جائزہ لے کر ہدایات دیں۔کل حاضری سور ہی۔اجتماع چونڈ ضلع سیالکوٹ ۳۰ جنوری ۱۹۸۷ء کو اجتماع صبح ساڑھے دس بجے شروع ہوا۔سب سے پہلے مجلس سوال و جواب کا انعقاد کیا گیا۔بعد ازاں تربیت اور تبلیغ کے موضوع پر تقاریر ہوئیں۔آخر میں مولا نا مکرم محمد اسماعیل منیر صاحب نے دعوت الی اللہ اور بزم ارشاد کی طرف توجہ دلائی۔حاضری دوسو رہی۔اجتماع ڈسکہ ضلع سیالکوٹ مورخه ۳۱ جنوری ۱۹۸۷ء صبح گیارہ بجے اجتماع کا آغاز ہوا۔مکرم ملک منصور احمد صاحب عمر اور مکرم مولوی منصور احمد بشیر صاحب نے تقاریر کیں۔بعدہ مکرم مولانا محمد اسماعیل منیر صاحب نے دعوت الی اللہ کی طرف توجہ دلائی۔حاضری سور ہی۔