تاریخ انصاراللہ (جلد 3)

by Other Authors

Page 821 of 1118

تاریخ انصاراللہ (جلد 3) — Page 821

۸۲۱ شعبہ تحریک جدید میں ضلعی اور شہری ٹارگٹ دفاتر اول سے سوم نیز دفتر چہارم کا ٹارگٹ الگ الگ وضاحت کے ساتھ بیان کیا گیا۔اس سے قبل نمائندگان کے اجلاس میں دفتر چہارم کے ٹارگٹ سے سب کو مطلع کر دیا گیا تھا۔نماز جمعہ کے بعد دو افراد نے ایک ایک ہزار روپے کے وعدہ کئے اور لجنہ نے مجموعی طور پر اضافہ بقدر دس ہزار کی ذمہ داری بھی قبول کی۔تاحال جماعت بہتر ہزار روپے کے وعدے پیش کئے ہوئے تھے جن پر بارہ ہزار روپے کا اضافہ ہوا جبکہ شہر کا ٹارگٹ ترانوے ہزار پانچ روپے حاصل کرنے کی تاکید کی گئی۔ضلع کا ٹارگٹ ساڑھے تین لاکھ بتایا گیا۔اس ضمن میں سیالکوٹ سے واپسی پر امیر صاحب ضلع کو سمبڑیال میں اور ضلعی سیکرٹری تحریک جدید کوڈ سکہ میں مل کر ٹا رگٹ حاصل کرنے کی پر زور تاکید کی گئی۔تربیتی اجلاس جھنگ صدر ۵۸ مورخه ۱۴ فروری ۱۹۸۶ء بروز جمعہ کو مکرم مولانا مبشر احمد صاحب کاہلوں اور مکرم رشید احمد صاحب زیروی نے بطور مرکزی نمائندگان شرکت کی۔اجلاس کی کارروائی بعد نماز جمعہ شروع ہوئی۔حاضری انصار 2 ، خدام ، اطفال ، لجنہ تمہیں اور ناصرات ہیں تھیں۔۴۷ مکرم مولانا مبشر احمد صاحب کا ہلوں نے قرآن کریم پڑھنے اور پڑھانے اور اس کا ترجمہ سیکھنے اور اس پر غور کرنے ، فریضہ دعوت الی اللہ کی ادائیگی ، خطبات کی کیسٹ سننے اور سنانے ، ہدایات پر عمل کرنے کی کوشش کرنے اور حضور کی خدمت اقدس میں خط لکھنے کی طرف نہایت احسن پیرایہ میں توجہ دلائی۔مکرم رشید احمد صاحب زیروی نے تحریک جدید کی اہمیت کو واضح کرتے ہوئے اس میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے اور دفتر چہارم کی طرف خصوصی توجہ دلائی۔دوستوں نے بڑی توجہ سے تقاریر سنیں۔اس اجلاس میں مکرم مولا نا مبشر احمد صاحب کاہلوں نے مجلس عاملہ انصار اللہ اور مجلس عاملہ خدام الاحمدیہ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کیا۔عہد یداران کو تلقین کی کہ اپنے اپنے شعبہ کے بارہ میں مکمل معلومات حاصل کر کے محنت اور لگن سے کام کریں اور کامیابی کے لئے دعا کرتے رہیں۔مکرم کا ہلوں صاحب نے بعد نماز مغرب بزم ارشاد کے اجلاس داعیان الی اللہ سے خطاب کرتے ہوئے مفید ہدایات دیں اور سوالات کے جوابات عمدہ رنگ میں دیئے۔اس اجلاس میں بائیس انصار اور آٹھ خدام شریک ہوئے۔تربیتی دوره ضلع فیصل آباد نظامت ضلع فیصل آباد کے زیر انتظام ماہ فروری ۱۹۸۶ ء میں جڑانوالہ ٹھٹھہ کا ہلواں ، افتخار آباد، بٹالہ کالونی ، ماڈل کالونی ، اسلامیہ کالج سمن آباد، فیصل آباد شہر ،سمندری اور چک نمبر ۵۹۱ گنگا پور میں مجالس مذاکرہ ہو ئیں۔ان مجالس میں مجموعی طور پر ایک سو تئیس غیر از جماعت اور ایک سو بتیں احمدی دوستوں نے شرکت کی۔سوالات کے جوابات مکرم مولا نا قریشی سعید احمد اظہر صاحب، مکرم مولانا ظفر اللہ خان صاحب