تاریخ انصاراللہ (جلد 3) — Page 808
۸۰۸ اجلاس نائب زعماء مقامی ربوہ مجلس انصار اللہ مقامی کے جملہ نائب زعماء کا اجلاس یکم نومبر ۱۹۸۵ء شام ساڑھے چار بجے دارالضیافت ربوہ میں مکرم قائد صاحب عمومی کی صدارت میں منعقد ہوا۔اجلاس میں چونتیس میں سے اٹھارہ نائب زعماء حاضر تھے۔مکرم ملک منور احمد جاوید صاحب قائد تحریک جدید نے تحریک جدید کی اہمیت وافادیت پر تفصیل سے روشنی ڈالی۔آخر میں قائد صاحب عمومی نے عہدیداران کو اپنی کوششوں اور دعاؤں میں تیر تر کرنے کی ہدایت کی۔تربیتی اجتماع ضلع گوجرانوالہ مورخہ یکم نومبر ۱۹۸۵ ء کو بیت الہدی امیر پارک گوجرانوالہ شہر میں تربیتی اجتماع منعقد ہوا جس میں تینتیں مجالس کے دو سو چھپن انصار، باسٹھ خدام اور پچاس اطفال شامل ہوئے۔اس موقع پر بک سٹال لگایا گیا۔افتتاحی تقریب مکرم چوہدری محمد ظفر اللہ خان صاحب امیر ضلع کی صدارت میں صبح دس بجے شروع ہوئی۔تلاوت ،عہد ونظم کے بعد امیر صاحب نے اپنے خطاب میں اجتماع سے زیادہ سے زیادہ فائدہ اٹھانے اور خدا کا شکر ادا کرنے کی تلقین کی۔مکرم ڈاکٹر عبد القادر صاحب نے انصار کی ذمہ داریاں اور مکرم ڈاکٹر آفتاب احمد صاحب نے تندرستی ہزار نعمت ہے پر تقاریر کیں۔بعد ازاں تقریری مقابلے میں پانچ انصار نے حصہ لیا۔حج کے فرائض مکرم مولانا عطاء اللہ کلیم صاحب اور مکرم صوفی رحیم بخش صاحب نے ادا کئے۔مکرم صوفی رحیم بخش صاحب نے تربیت اولاد پر جبکہ مکرم چوہدری شبیر احمد صاحب نے نماز با جماعت اور اس کی برکات پر خطاب فرمایا۔تلقین عمل اور طعام کے بعد مکرم مولانا عطاء اللہ صاحب کلیم نے جمعۃ المبارک کا خطبہ ” تقویٰ اللہ کے موضوع پر دیا۔تیسرا اجلاس مکرم چوہدری شبیر احمد صاحب کی زیر صدارت ہوا۔مکرم محمد یاسین ربانی صاحب مربی سلسلہ نے ” مہدی علیہ السلام کا عظیم انقلاب، مکرم مولانا عطاء اللہ کلیم صاحب نے ”دعوت الی اللہ پر اور مکرم چوہدری شبیر احمد صاحب نے خلافت کی برکات پر تقریر کی۔تربیتی اجتماع ضلع اوکاڑہ چک ۴۵ ایس پی میں ۲ نومبر ۱۹۸۵ء کو ایک تربیتی اجتماع منعقد ہوا۔بعد نماز مغرب تلاوت قرآن کریم کے امیر ضلع مکرم چوہدری محمد نواز صاحب نے مختصر خطاب کیا۔طعام کے بعد مکرم مولانا سید احمد علی شاہ صاحب نے اپنے خطاب میں سیرت طیبہ حضرت نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو مشعل راہ بنانے کی ضرورت پر زور دیا۔رات نو بجے جلسہ سالانہ لندن ۴ اپریل ۱۹۸۵ء کی ویڈیو دکھائی گئی۔اگلے روز نماز تہجد و فجر با جماعت اور درس ہوا۔اجلاس صبح ساڑھے نو بجے سے ڈیڑھ بجے تک جاری رہا جس میں مکرم مولا نا محمد اسماعیل منیر صاحب اور مکرم بشیر احمد خاں صاحب رفیق نے تبلیغ کی اہمیت اور دعوت الی اللہ کے بارہ میں نصائح کیں۔تقریب میں ڈیڑھ صد سے زائد انصار، اطفال اور خدام شامل ہوئے۔