تاریخ انصاراللہ (جلد 3)

by Other Authors

Page 799 of 1118

تاریخ انصاراللہ (جلد 3) — Page 799

۷۹۹ دعا کے بعد شیر ینی تقسیم کی گئی۔حضرت خلیفۃ المسیح الثالث رحمہ اللہ تعالیٰ نے کچھ عرصہ قبل مجلس انصار اللہ مقامی ربوہ کو دفتر کی تعمیر کے لئے گول بازار کے عقب میں دفتر مجلس خدام الاحمدیہ مقامی سے جانب شمال متصل ایک قطعہ زمین عطا فر مایا تھا۔مگر بعض ناگزیر وجوہات کی بناء پر ابھی تک دفتر تعمیر نہیں ہو سکا تھا۔ماہ اگست ۱۹۸۳ء میں دفتر کی دومنزلہ عمارت کی تعمیر کا پروگرام بنایا گیا اور مجالس مقامی سے اس کے لئے چندہ کی اپیل کی گئی۔انصار اللہ ربوہ نے بڑے جوش وخروش سے اس کارِ خیر میں حصہ لیا اور عطیات بصورت نقد و وعدہ اس مد میں دیئے۔سنگ بنیا د سے قبل ایک بکر ابطور صدقہ ذبح کیا گیا۔(۱۴) حضرت مسیح موعود کے قصیدہ کی طباعت نظامت ضلع کراچی نے حضرت مسیح موعود کے عربی قصیدہ کی رنگین طباعت کا اہتمام کیا۔اس قصیدہ کا لفظی اور با محاورہ ترجمہ مکرم مولوی عبد المنان شاہد صاحب مربی سلسلہ نے کیا۔یہ قصیدہ ایک ہزار کی تعداد میں شائع کیا گیا۔مکرم صدر صاحب انصار اللہ مرکزیہ کی طرف سے حضور انور کی خدمت میں پیش ہونے پر حضور نے ۲۳ دسمبر ۱۹۸۳ء کو تحریر فرمایا۔جزاکم اللہ احسن الجزاء۔“ مجلس مذاکرہ نظامت کراچی ١٩٨٤ء فروری ۱۹۸۴ ء میں نظامت کراچی کے تحت ایک مجلس مذاکرہ کا انعقاد کیا گیا۔آٹھ غیر از جماعت احباب نے شرکت کی۔اس مذاکرہ میں مکرم سلیم الجابی صاحب نے خطاب کیا اور احمد بیت کا نقطہ نگاہ پیش کیا۔بعدہ مجلس سوال جواب بھی ہوئی۔تربیتی اجتماع سمندری ضلع فیصل آباد ۹ مارچ ۱۹۸۴ء کو صبح دس بجے مجلس سمندری کا تربیتی اجتماع شروع ہوا جو بارہ بجے تک جاری رہا۔مکرم پر و فیسر محمد اسلم صابر صاحب نے بطور مرکزی نمائندہ شرکت کی۔اجتماع میں مجلس سوال و جواب کا اہتمام بھی کیا گیا۔حاضری چھیانوے رہی۔عشرہ اصلاح وارشاد راولپنڈی شہر عشرہ اصلاح وارشاد مرکز کی ہدایت کے مطابق ۸ تا ۱۷ مارچ ۱۹۸۴ء کو راولپنڈی شہر میں بھی منایا گیا۔پروگرام کو دو حصوں میں انفرادی اور اجتماعی طور پر منایا گیا۔عشرہ کے دوران اجلاس عام، دونماز تہجد ، نفلی روزہ ، حضور انور کی خدمت اقدس میں دعائیہ خطوط ، مرکزی نمائندگان مکرم مولا نا محمد اسماعیل منیر صاحب اور