تاریخ انصاراللہ (جلد 3) — Page 761
۷۶۱ تفصیل خصوصی نمبرز حضرت چوہدری محمد ظفر اللہ خان نمبر نومبر دسمبر ۱۹۸۵ء کا شمارہ حضرت چوہدری محمد ظفر اللہ خان نمبر کے طور پر شائع ہوا۔مکرم سید عبدالحئی صاحب اس کے ایڈیٹر تھے۔یہ شمارہ ایک سو بہتر صفحات پر مشتمل تھا۔شمارہ ہذا میں تصاویر کے تینتیس صفحات ہیں جن میں انہتر تصاویر شامل ہیں۔اس کے علاوہ حضرت چوہدری محمد ظفر اللہ خان صاحب کی خود نوشت تحدیث نعمت“ سے چند اقتباسات بھی شاملِ اشاعت ہیں۔اس نمبر میں عناوین کی ترتیب اس طرح سے تھی۔ارشاد حضرت خلیفتہ المسیح الرابع۔ارشاد حضرت فضل عمر۔پیغامات سربراہان واہم شخصیات۔بابرکت زندگی (از مرزا خلیل احمد قمر صاحب) ، آخری انٹرویو ( مکرم ملک صلاح الدین صاحب ایم۔اے)، سرکردہ شخصیتوں کے تاثرات ( جن میں ایس۔ایم۔ظفر صاحب، جسٹس مشتاق حسین صاحب، سید بابر علی صاحب، سید ظفر حیدر صاحب، سید افضل حیدر صاحب، جسٹس شیخ شوکت علی صاحب اور میاں ارشاد حسین صاحب شامل ہیں )۔سید احمد سعید کرمانی کی باغ و بہار باتیں، ذاتی معالج ڈاکٹر وسیم احمد صاحب سے انٹرویو، تاریخ پاکستان کا ایک چونکا دینے والا باب ( قرار داد پاکستان سے متعلق ) ، ذاتی خادم نصیب اللہ قمر کی دلگد از باتیں۔روئے گل سیر ندیدیم۔از مکرم بشیر احمد خاں رفیق صاحب)۔ادبی ذوق۔شامی یونیورسٹی میں خطاب۔( از مکرم شیخ نور احمد منیر صاحب)، مکرم ثاقب زیروی صاحب و دیگر احباب لاہور کا انٹرویو۔( جن کو خدمت کی سعادت ملی )۔عبد منیب از ( مکرم مسعود احمد خان صاحب دہلوی) - باباجی از مکرم چوہدری حمید نصر اللہ صاحب ، علمی خدمات ( از مکرم مولانا ابوالمنیر نورالحق صاحب)، باتیں ظفر اللہ خان کی (از مختلف احباب) چند یادگار با تیں۔( از مکرم عبدالمالک صاحب)۔مختلف احمدی احباب کا اظہار عقیدت۔( جن میں مکرم ثاقب زیروی صاحب - مکرم ایئر مارشل ظفر چوہدری صاحب، مکرم چوہدری فتح محمد صاحب ایم اے۔مکرم برکت علی منگلی صاحب۔مکرم میاں محمد ابراہیم جمونی صاحب۔مکرم میاں عبدالسمیع نون صاحب ایڈووکیٹ۔مکرم شیخ اعجاز احمد صاحب۔مکرم ڈاکٹر عبدالرشید تبسم صاحب اور مکرم مولانا محمد عارف صاحب شامل ہیں۔ایک دعا گو بزرگ ( از مکرم شیخ عبد القادر محقق صاحب ) ، جلسہ سالانہ کی تقاریر۔مرتبہ مکرم حبیب الرحمان زیر وی صاحب ) ، خطوط کے عکس۔ایک تاریخی تحریر۔خود نوشت کتبہ۔علاوہ ازیں مکرم مرزا محموداحمد صاحب۔مکرم طاہر عارف صاحب۔مکرم ڈاکٹر عبدالرشید تبسم صاحب۔مکرم میر مبشر احمد طاہر صاحب کے منظوم کلام بھی شامل اشاعت ہیں۔صد سالہ جشن تشکر نمبر (۱) مارچ اپریل ۱۹۸۹ء کا شمارہ بطور صد سالہ جشن تشکر نمبر “ مکرم مرزا محمد الدین ناز صاحب کی ادارت میں شائع ہوا۔شمارہ ہذا کے کل ایک سو سڑسٹھ اردو صفحات اور پانچ انگریزی صفحات ہیں۔سید نا حضرت