تاریخ انصاراللہ (جلد 3) — Page 721
۷۲۱ قاعدہ نمبر ۱۰۶ تا ۱۱ : ( بابت اختیارات مجلس عاملہ ملک کو حذف کر دیا گیا ) قواعد ۱۶۸،۱۷۸،۱۶۶،۱۵۴،۱۳۰،۱۲۶،۱۲۳،۱۲۱،۱۱۸،۱۱۶،۱۱۳: مجلس عاملہ مرکزیہ کو مجلس عاملہ پاکستان“ میں تبدیل کر دیا گیا۔قاعدہ نمبر ۱۳۴ ( فرائض صدر ): صدر مجلس کو اختیار ہو گا کہ خاص حالات میں وہ کسی مجلس یا عہد یدار کو ایک معین عرصہ کے لئے حق انتخاب یا نا مزدگی سے محروم کر کے متعلقہ عہد یداران کو خود نا مزد کر دیں۔تبدیل شدہ: صدر مجلس کو اختیار ہو گا کہ خاص حالات میں حضرت خلیفہ اسیح سے اجازت حاصل کر کے کسی مجلس یا عہد یدار کو ایک معین عرصہ کے لئے حق انتخاب یا نامزدگی سے محروم کر کے متعلقہ عہد یداران کو خود نا مزد کر دیں۔اسی طرح خصوصی حالات میں وہ کسی مجلس کے ختم کئے جانے کی سفارش حضرت خلیفتہ اسی کی خدمت میں پیش کر دیں۔قاعدہ نمبر ۱۳۸: صدر مجلس کو حق حاصل ہو گا کہ وہ کسی بھی معاملہ کے متعلق کسی مجلس کی کثرت رائے کے فیصلے کو رد کردے۔تبدیل شده: صدر مجلس کو حق حاصل ہوگا کہ وہ کسی بھی معاملہ کے متعلق مجلس کی کثرت رائے کے فیصلے کو رد کر د ہے۔، مجلس عاملہ پاکستان کا فیصلہ رڈ کئے جانے کی صورت میں انہیں اس معاملہ کی آخری منظوری حضرت خلیفۃ المسیح سے حاصل کرنی ہوگی۔قاعدہ ۱۳۹: صدرمجلس کو اختیار ہو گا کہ ہنگامی ضرورتوں میں ماتحت مجالس کو اراکین سے معین رقوم بطور ہنگامی چندہ جمع کرنے کی اجازت دے۔تبدیل شدہ: صدر مجلس کو اختیار ہو گا کہ ہنگامی ضرورتوں میں ماتحت مجالس کو اراکین سے معین رقوم بطور ہنگامی چندہ جمع کرنے کی اجازت دے مگر یہ اجازت اس امر سے مشروط ہو گی کہ صدر مجلس خود ہنگامی ضروریات پوری کرنے کی خاطر معین اپیل کی خلیفہ وقت سے پہلے اجازت لے چکا ہو اور صدر مجلس کی جاری کردہ اجازت خلیفہ وقت کی طرف سے دی گئی کل اجازت کی حد سے تجاوز نہیں کرے گی۔نئے قواعد صدر مجلس کے فیصلہ کے خلاف کوئی اپیل نہیں کی جاسکتی لیکن یہ معاملہ حضرت خلیفہ المسیح کی خدمت ا میں بغرض اطلاع پیش کیا جاسکتا ہے۔د مجلس بر ما اپنی کارکردگی کی رپورٹ حضرت خلیفہ مسیح کی خدمت میں ارسال کریں گے۔صدر مجلس کو کسی ماتحت عہد یدار کا قائمقام مقرر کرنے کا اختیار ہوگا۔( دستور اساسی طبع ہفتم قواعد نمبر ۱۲۵،۱۲۳) قاعدہ نمبر۱۷۰ تا ۱۷۷: ناظم اعلیٰ ملک کے فرائض سے متعلق قواعد نمبر۱۷۰ تا۱۷۷ حذف کر دئیے گئے۔قاعدہ نمبر ۲۰۲: فرائض و اختیارات دیگر عہدیداران میں سے ملک کا لفظ حذف کر دیا گیا۔