تاریخ انصاراللہ (جلد 3) — Page 45
۴۵ حضرت محمد مصطفے صلی اللہ علیہ وعلی آلہ وسلم کا جھنڈا ہے۔تمام دشمنان اسلام کی ہر خواب نامراد جائے گی۔اگر آپ دعائیں کریں گے۔اگر آپ احسن تدبیر سے کام لیں گے۔اگر آپ برائی کا بدلہ حسن و احسان سے دیں گے اور صبر سے کام لیں گے تو یہی ایک تقدیر ہے جو پوری ہونی ہے۔اس کے سوا اور کوئی تقدیر نظر نہیں آتی۔اس کے لئے منصوبہ بنا ئیں۔اس کے لئے مجلس مرکز یہ سر جوڑ کر بیٹھے۔اور معین دیہات تقسیم کر کے آپ کے ذمے لگا ئیں۔اور پھر ضلع وار مقابلے کروائیں۔اور دیکھیں کہ کون پہلے نئے نئے دیہات میں اللہ تعالیٰ کے فضل سے احمدیت یعنی حقیقی اسلام کا جھنڈا گاڑتا ہے۔اللہ تعالیٰ ہمیں اس کی توفیق عطا فرمائے۔آمین، (۱۸) آخر میں حضور نے عہد دہر وایا اور دعا کروائی اس طرح اجتماع خدا تعالیٰ کے فضل سے بخیر و خوبی اختتام پذیر ہوا۔انتظامیہ سالانہ اجتماع ۱۹۸۲ء نگران اعلی : مکرم چوہدری حمید اللہ صاحب صدر مجلس صدرا نتظامیہ کمیٹی: مکرم مرزا خورشید احمد صاحب منتظم سٹیج۔جلسہ گاہ و کرسیاں ولا وڈسپیکر : مکرم چوہدری سمیع اللہ صاحب سیال منتظم خوراک: مکرم صاحبزادہ مرزا غلام احمد صاحب۔ایڈیشنل مکرم منور شیم خالد صاحب - مکرم اللہ بخش صاحب صادق۔مکرم منیر احمد صاحب عارف۔منتظم رہائش عمومی و مهمان نوازی : مکرم پر و فیسر محمد اسلم صاحب صابر منتظم استقبال : مکرم صاحبزادہ مرزا خورشید احمد صاحب منتظم انعامات : مکرم مولوی محمد بشیر صاحب شاد منتظم حفاظت : مکرم عبدالرشید صاحب غنی۔ایڈیشنل : مکرم ملک محمد رفیق صاحب ا منتظم طبعی امداد : مکرم ڈاکٹر لطیف احمد صاحب قریشی منتظم صفائی و آب رسانی: مکرم چوہدری محمد صدیق صاحب منتظم نظم و ضبط و ورزش جسمانی: مکرم ڈاکٹر لطیف احمد صاحب قریشی منتظم پروگرام اجتماع: مکرم مولوی محمد اسماعیل صاحب منیر نا صاحب ارتفاعات منتظم تقسیم ٹکٹ سائیکل سٹینڈ و پانی پلانا : مکرم زعیم اعلی صاحب انصار اللہ ربوہ منتظم اشاعت وریکارڈ مکرم قائد صاحب اشاعت نائب: مکرم یوسف سلیم صاحب