تاریخ انصاراللہ (جلد 3) — Page 669
۶۶۹ آپ کی شادی ۱۹۵۷ء میں ہوئی۔اس طرح آپ کو حضرت خلیفہ مسیح الرابع ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز کی چونتیس سال سے زائد عرصہ تک کی رفاقت نصیب ہوئی۔جس میں سے قریباً دس سال کا عرصہ زمانہ خلافت میں گزرا۔حضرت سیدہ بیگم صاحبه طبعا سادگی پسند، با اخلاق منکسر المزاج، کم گو سنجیدہ تصنع سے پاک ، نرم خو ، اور انتہائی عزم وحوصلہ سے کام لینے والی مبارک خاتون تھیں خصوصاً ۱۹۸۴ء کی ہجرت کے بعد آپ نے جس طرح انتہائی وقار محنت ، عزم و ہمت، خندہ پیشانی ، کامل استقلال اور وفاداری بلکہ جانثاری کے ساتھ خلافت کی ذمہ داریاں ادا کرنے کے دوران حضرت خلیفہ ایسی ایدہ اللہ تعالیٰ کے ساتھ قابل قدر تعاون کیا۔اس پر ساری جماعت کے جملہ انصار بھی ہمیشہ آپ کے ممنون احسان رہیں گے۔خلافت رابعہ کے انتہائی مصروف، تیز ترین اور بھر پور عالمگیر مساعی سے معمور دور میں آپ کو ہمارے محبوب آقا کا ہر حال میں ساتھ دینے کی توفیق وسعادت ملی جس کا دائرہ کار ایشیاء، یورپ، امریکہ، افریقہ اور آسٹریلیا کے پانچ براعظموں تک پھیلا ہوا ہے۔گویا زمین کا اکثر حصہ آپ کی خدمات پر ہمیشہ گواہ رہے گا۔الغرض ایک مصروف و مقبول مثالی زندگی گزار کر حضرت سیدہ بیگم صاحبہ نو راللہ مرقدها، طویل علالت کے سبب ایک سو ستائیس ممالک میں پھیلی ہوئی عالمگیر جماعت احمدیہ کے تمام مردوزن کی دلی دعاؤں کے جلو میں رمضان المبارک کی آخری مقبول ساعتوں میں اپنے مولائے حقیقی کی طرف روانہ ہو گئیں۔بلانے والا ہے سب سے پیارا اسی پہ اے دل تو جاں فدا کر ہم تمام اراکین مجلس عاملہ انصار اللہ پاکستان اس المناک سانحہ ارتحال پر بادی کامل صلی اللہ علیہ وسلم کے نمونہ پر غمگین دلوں اور اشکبار آنکھوں کے ساتھ اپنے رب کی رضا پر راضی ، حضرت خلیفتہ المسیح الرابع ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز ، آپ کی صاحبزادیوں اور جملہ افراد خاندان حضرت اقدس مسیح موعود مہدی معہود علیہ الصلوۃ والسلام کے ساتھ دلی تعزیت کا اظہار کرتے ہیں۔خداوند کریم اس صدمہ اور غم کی حالت میں ہمارے محبوب امام ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز ، آپ کی صاحبزادیوں، بہنوں اور جملہ لواحقین و متعلقین کو صبر جمیل عطاء فرمائے اور حضرت سیدہ مرحومہ کو اپنے جوار رحمت و بخشش میں بلند سے بلند تر درجات سے نوازے۔(آمین ) اے خدا بر تربت او ابر رحمت ہا بیار داخلش کن از کمال فضل در بیت النعيم ہم ہیں اراکین مجلس عاملہ انصار اللہ پاکستان ربوہ مورخہ ۱۹ اپریل ۱۹۹۲ء (ب) از کارکنان دفتر مجلس انصاراللہ پاکستان ربود ہم جملہ کا رکنان دفتر مجلس انصاراللہ پاکستان ربوہ نے اس دلخراش خبر کو نہایت کرب اور دکھ سے سنا کہ