تاریخ انصاراللہ (جلد 3) — Page 635
۶۳۵ ١٩٩٨ء ١٩٩٩ء مکرم غلام حسین صاحب کا رکن انصار الله مکرم جمال الدین شمس صاحب مجلس انصار اللہ صف دوم صف دوم کے لئے جو چالیس سال سے پچپن سال تک کی عمر کے انصار پر مشتمل ہے ، حضور اقدس نے پر ایک مزید عہدہ ’نائب صدر صف دوم“ بھی مقررفرمایا۔جس کی عمر چالیس سال اور سینتالیس سال کے درمیان ہونا ضروری ہے۔اجتماع کے موقع پر حضور نے انصار اللہ صف دوم کے لئے سائیکل سفر برائے ملاپ و خدمت خلق کی سکیم کا بھی اعلان فرمایا۔سید نا حضرت خلیفہ امسح الثالث کے ارشادات اور ہدایات کی روشنی میں مجلس انصار اللہ صف دوم کا سالانہ لائحہ عمل تیار کر کے ہر سال مجالس کو بھجوا کر مندرجہ ذیل امور پر عملدرآمد کرایا جا تا رہا۔اس ضمن میں مندرجہ ذیل ہدایات مجالس کو بھجوائی گئیں۔(۱) اخلاقی اور روحانی اقدار کی بلندی کیلئے جو پروگرام تجویز کئے گئے ہیں ، کوشش کی جائے کہ اراکین انصار اللہ صف دوم ان پر عمل پیرا ہوں اور مجلس کے کاموں میں فعال رکن ثابت ہوں۔(۲) اپنی مجلس کے صف دوم کے اراکین کے مندرجہ ذیل کو ائف مرکز کو بھجوائیں:۔(۱) نام (۲) پتہ (۳) پیشه (۴) سن پیدائش (۵) سائیکل چلانا جانتے ہیں یا نہیں؟ (۶) رکن کے پاس سائیکل ہے یا نہیں؟ (۷) روزانہ عموماً کتنا سائیکل چلاتے ہیں۔(۳) کوشش کریں کہ ایسے انصار جو سائیکل چلانا نہیں جانتے ، وہ سائیکل چلانا سیکھیں اور ان کو سائیکل چلانا سکھانے کا انتظام کریں۔(۴) کوشش کریں کہ جن انصار کے پاس سائیکل نہیں ہیں وہ حسب استطاعت نیا یا پرانا سائیکل خرید ہیں۔اس سال کیلئے ٹارگٹ یہ ہے کہ سائیکل نہ رکھنے والے انصار کا کم از کم پانچواں حصہ دوران سال سائیکل خریدے۔نوٹ: ایسے انصار جن کے پاس سائیکل کے علاوہ دوسری سواریاں موٹر سائیکل وغیرہ ہیں اور سائیکل نہیں ہیں ان کو بھی سائیکل خریدنے کی تحریک کی جائے۔(۱۹۸۰ ء تک مجالس کو یہ ہدایت بھجوائی جاتی رہی کہ حضور اقدس کے منشاء مبارک کے تحت ۱۹۸۰ ء تک سائیکل والے انصار کی تعداد میں ہزار ہونی چاہئے۔اس غرض کیلئے مرکز اضلاع کیلئے سائیکلوں کا کوٹہ مقرر کرتا رہا۔) (۵) ضلعی سطح پر امراء اضلاع کی نگرانی میں مجالس خدام الاحمدیہ کے زیر انتظام دیہات کے ساتھ ملاپ اور خدمت خلق کیلئے جو سائیکل سوار وفود جاتے ہیں ان میں انصار بھی شامل ہوں۔کسی ضلع میں دیہات کے ساتھ ملاپ کرنے والے وفود میں تعداد کے لحاظ سے انصار کی تعداد کم از کم بیس فیصد ضرور ہو۔