تاریخ انصاراللہ (جلد 3) — Page 606
۶۰۶ ہی جملہ اراکین کو پانچ سوالوں پر مشتمل معلومات کا پرچہ حل کرنے کیلئے دیا گیا۔یہ مرحلہ بھی بڑا دلچسپ رہا۔اسی دوران وائلڈ لائف۔گیمز اور سمندری حیات مشتمل ویڈیوز بھی دکھائی جاتی رہیں۔نماز مغرب کے بعد مہمان خصوصی حضرت صاحبزادہ مرزا مسرور احمد صاحب ناظر اعلیٰ و امیر مقامی تشریف لائے اور اس ماحول میں گھل مل گئے اور اس طرح پکنک کی رونق دوبالا ہو گئی۔ساڑھے چھ بجے کھانا پیش کیا گیا جو بڑے بے تکلفانہ ماحول میں تناول کیا گیا۔مکرم چوہدری شبیر احمد صاحب ( نمائندہ خصوصی صدر انصار اللہ ) نے اپنی دو نظموں سے جملہ حاضرین کو محظوظ کیا۔اسی طرح مکرم ملک منور احمد جاوید صاحب قائد اشاعت نے اپنی مخصوص مترنم آواز میں ایک غزل سے حاضرین کو مسحور کیا گیا۔بالآخر آٹھ بجے دعا کے ساتھ یہ پکنک اختتام پذیر ہوئی۔﴿۲۳﴾ کارکنان مجلس انصار اللہ پاکستان کی پکنک مورخه ۱۸ اکتوبر ۱۹۹۹ء کو کارکنان مجلس انصاراللہ پاکستان کو ایک دلچسپ پکنک منانے کا موقع ملا۔یہ پکنک حضرت خلیفتہ المسیح الرابع کے باغ احمدنگر میں واقع بارہ دری میں تھی۔جملہ اراکین دو بجے بعد دو پہر باغ میں پہنچ گئے۔خوبصورت ماحول کی سیر کرنے کے بعد تین بجے کا رکنان نے کھانا کھایا۔اس دوران مکرم چوہدری محمد ابراہیم صاحب اور مکرم مبارک احمد ظفر صاحب نے مجلس کو اپنے لطائف اور دلچسپ واقعات سے محظوظ کیا۔اس کے بعد کلائی پکڑنے کا ایک دلچسپ مقابلہ ہوا جس میں مکرم منظور احمد صاحب بھٹی کو بالا دستی رہی۔مجلس عاملہ انصار اللہ کی طرف سے مکرم محمد اسلم شاد صاحب قائد عمومی اور مکرم پر و فیسر عبدالجلیل صاحب صادق قائد ذہانت وصحت جسمانی نے شرکت کی۔بوقت شام نہایت شاداں و فرحاں کا رکنان واپس لوٹے۔۳۳۶ سیدنا حضرت خلیفۃ اسیح الرابع کی شفقت و عنایت ۱۹۹ء میں بھی مجلس انصاراللہ پاکستان اپنی ماہانہ رپورٹ کارگزاری سید نا حضرت خلیفہ المسیح الرابع رحمہ اللہ تعالیٰ کی خدمت میں باقاعدگی کے ساتھ پیش کرتی رہی۔اسی طرح حسب سابق مقامی مجالس کی ضروریات کو مد نظر رکھتے ہوئے قائدین، علمائے کرام اور مرکزی نمائندگان کے ذریعہ تربیتی دورہ جات کا انعقاد کرتی رہی۔ان دورہ جات کی منصوبہ بندی اور مؤثر کار کردگی کو یقینی بنانے کے لئے مرکز میں ایک دورہ کمیٹی قائم تھی۔ہر ماہ ان دوروں کی تفصیلی رپورٹ حضور انور کی خدمت میں ارسال کی جاتی رہی۔حضورانور کے چار جوابی خطوط یہاں ریکارڈ کئے جاتے ہیں۔آپ کی طرف سے مجلس انصاراللہ کے تحت قائدین اور علماء سلسلہ کے تربیتی دوروں کی رپورٹ زیره ۳۵، ۴۶۸ مورخہ ۴ اپریل ۱۹۹۹ ء موصول ہوئی۔ماشاء اللہ بہت اچھی رپورٹ ہے۔الحمد لله ثم الحمد لله - جزاكم الله تعالى احسن الجزاء۔اللہ تعالیٰ مساعی کو با برکت فرمائے۔دوروں کے نیک نتائج ظاہر ہوں۔تعلیم و تربیت اور دعوت و تبلیغ کے کاموں -1