تاریخ انصاراللہ (جلد 3) — Page 607
۶۰۷ -r میں تیزی پیدا ہو۔میری طرف سے تمام معاونین کو بہت بہت محبت بھرا سلام پہنچا ئیں۔“ (لندن ۱۳ اپریل ۱۹۹۹ء ) ماہ اپریل ۱۹۹۹ء کی رپورٹ کارگزاری ملاحظہ فرمانے کے بعد حضور انور نے مساعی کو سراہا اور مربیان ، کارکنان اور معاونین کے لئے دعا کی اور فرمایا: ” بہت اچھا کام کر رہے ہیں۔جزاکم اللہ احسن الجزاء‘(لندن۔۲۱مئی ۱۹۹۹ء) ا آپ کی رپورٹ کارگزاری بحوالہ ۹۴۸ مورخه ۱۲ جون ۱۹۹۹ ء موصول ہوئی۔ماشاء اللہ رابطوں کا کام بہت اچھا ہے۔جزاکم اللہ تعالیٰ احسن الجزاء۔اللہ تعالیٰ ان سب کو جماعت کا فعال حصہ بنائے۔“ (لندن 9 جولائی ۱۹۹۹ء) ۴- قائمقام صدر صاحب کی طرف سے بھجوائی گئی رپورٹ پر اظہار خوشنودی کرتے ہوئے حضور نے از راہ شفقت تحریر فرمایا: آپ کی طرف سے جور پورٹ بحوالہ ۱۴۳۲ مورخہ ۱۳ستمبر ۱۹۹۹ء آئی ہے۔اسے پڑھ کر بہت خوشی ہوئی ہے۔الحمد الله - اللهم زد و بارک۔جزاکم اللہ تعالیٰ احسن الجزاء في الدنيا والآخرة - ماشاء اللہ انصار بڑی باقاعدگی سے اور سلیقے سے کام کرتے ہیں۔اللہ تعالیٰ تمام مقررین ، کارکنان کے کام میں برکت ڈالے۔میری طرف سے سب کو محبت بھرا سلام پہنچا ئیں۔“ صدر محترم کے اعزاز میں الوداعی تقاریب مجلس عاملہ انصار اللہ پاکستان مورخہ ۳۱ دسمبر ۱۹۹۹ء بروز جمعتہ المبارک محترم چوہدری حمید اللہ صاحب صدر مجلس کے اعزاز میں مجلس انصار اللہ پاکستان کے زیر اہتمام ایک پر وقار الوداعی تقریب منعقد ہوئی جس میں حضرت صاحبزادہ مرزا مسرور احمد صاحب ناظر اعلی صدر انجمن احمدیہ پاکستان و امیر مقامی ، حضرت مرزا عبدالحق صاحب امیر جماعت ہائے احمد یہ پنجاب ( ور کن خصوصی مجلس عاملہ انصار اللہ کے علاوہ مجلس عاملہ انصار اللہ کے اراکین ناظران و وکلاء تحریک جدید صدر صاحب مجلس خدام الاحمدیہ پاکستان مختلف شعبہ جات اور مجلس کے دیگر معززین و کارکنان حضرات نے شرکت کی۔مجلس انصار اللہ پاکستان کے ہال میں نہایت خوبصورتی اور سادگی سے ترتیب دیئے گئے سٹیج پر ساڑھے چار بجے مہمانان خصوصی کے ہمراہ محترم چوہدری صاحب اور نئے صدر مجلس محترم صاحبزادہ مرزا خورشید احمد صاحب رونق افروز ہوئے تو حاضرین نے نہایت والہانہ انداز میں استقبال کیا۔