تاریخ انصاراللہ (جلد 3)

by Other Authors

Page 597 of 1118

تاریخ انصاراللہ (جلد 3) — Page 597

۵۹۷ نہایت کامیابی اور حسن و خوبی کے ساتھ بطور صدر مجلس مشاورت انتہائی اہم فرائض سرانجام دیئے۔حقوق اللہ وحقوق العباد کی ادائیگی میں آپ ایک مثال تھے۔سیدنا حضرت مسیح موعود بہ الصلوۃ والسلام کی متعدد بشارتوں کے مصداق ، تہجد گزار ، منیب الی اللہ اور ساتھ ہی نہایت درجہ نافع الناس وجود تھے۔حاجت مندوں کی ضرورت پوری کرنے میں کوشاں رہنے والے محب خلق بزرگ تھے۔خلافت کے ساتھ وابستگی اور نیچی عقیدت میں آپ نمونہ تھے۔غیر مشروط اطاعت کے لئے مستعد رہتے۔ع خدا رحمت کنند ایں عاشقانِ پاک طینت را ہم اس موقع پر دلی جذبات غم کے ساتھ اپنے آقا سید نا حضرت خلیفہ المسح الرابع ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز، جمله افرادِ خاندان خصوصاً آپ کی بیگم صاحبہ، اولاد نیز عالمگیر جماعت احمدیہ کے ساتھ اظہار تعزیت کرتے ہوئے دُعا گو ہیں کہ مولیٰ کریم اپنے کرم سے حضرت صاحبزادہ مرزا منصور احمد صاحب رحمہ اللہ تعالیٰ سے بے پایاں رحمت کا سلوک فرمائے اور اپنے قُرب خاص میں آپ کے درجات عالیہ بلند سے بلند تر فرمائے۔آمین ہم ہیں ممبران مجلس عاملہ انصار اللہ پاکستان۔ربوہ ۲۷ ان کے علاوہ مندرجہ ذیل مجالس نے بھی قرار دادیں پاس کیں۔مجلس اسلام آبا دشرقی مجلس عزیز آباد کراچی مجلس مقامی ربوه مجلس دار الحمد فیصل آباد مجلس عاملہ ضلع سیالکوٹ (۲۱) رپورٹ ہائے کارگزاری پر حضور انور کی حوصلہ افزائی اس سال بھی ماہانہ رپورٹ کارگزاری اور تربیتی دورہ جات کی تفصیلی رپورٹیں ماہ بہ ماہ سیدنا حضرت خلیفہ امسیح الرابع رحمہ اللہ کی خدمت میں صدر محترم کی طرف سے ارسال کی جاتی رہیں جنہیں حضور بغور مطالعہ فرماتے اور اراکین مجلس کی بھر پور حوصلہ افزائی فرماتے نیز مساعی کو بہتر بنانے کے لئے اہم ہدایات بھی عنایت فرماتے۔حضور انور کے بعض خطوط تبر کا قارئین کی خدمت میں پیش کئے جاتے ہیں۔ا صدر محترم کی تحریر کردہ رپورٹ پیش ہونے پر حضور انور نے فرمایا: -1 آپ کی رپورٹ محرره ۱۱۵ مورخہ ۱۶ جنوری ۱۹۹۷ء موصول ہوئی۔جزاکم الله تعالى احسن الجزاء۔اللہ تعالیٰ آپ اور آپ کے ساتھیوں کے کام میں غیر معمولی برکت ڈالے۔جوش، جذبہ ، محنت، خلوص اور حکمت سے کام کو پھیلانے کی توفیق عطا فرمائے۔اللہ تعالیٰ کی تائید ونصرت حاصل رہے اور سلسلہ کو عظیم الشان شوکت نصیب ہو۔تمام معاونین کو بہت بہت محبت بھر اسلام۔خدا حامی و ناصر ہو۔“ ( ۲۷ جنوری ۱۹۹۷ ء )