تاریخ انصاراللہ (جلد 3)

by Other Authors

Page 33 of 1118

تاریخ انصاراللہ (جلد 3) — Page 33

۳۳ یہ دورہ اِن ملکوں میں اسلام کے حق میں ایک نئی روچلانے کا موجب بنا۔اگر چہ حضور کا یہ دورہ یورپ کے صرف نو ملکوں تک محدود تھا لیکن اس کے انقلاب انگیز اثرات کی تشہیر مشرق و مغرب کے بیشتر ممالک اور بالخصوص مشرق وسطیٰ کے ملکوں میں اس قدر وسیع پیمانہ پر ہوئی کہ گویا ساری دُنیا میں ایک دھوم مچ گئی۔یہ سب کچھ اس صادق الوعد خدائے قادر و توانا کی مدد سے ہوا جس نے اسلام کے ساری دُنیا میں غالب آنے کی پہلے سے بشارتیں دے رکھی ہیں۔سید نا حضرت خلیفۃالمسیح الرابع " کے عہد خلافت کے اس پہلے دورۂ یورپ سے یہ حقیقت بڑی شان کے ساتھ ایک دفعہ پھر پایہ ثبوت کو پہنچے بغیر نہ رہی کہ ے آسمان پر دعوت حق کے لئے اک جوش ہے ہو رہا ہے نیک طبعوں پر فرشتوں کا اُتار آسمان سے ہے چلی توحید خالق کی ہوا دل ہمارے ساتھ ہیں گو مُنہ کریں بک بک ہزار 1 سیرت رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم (اگلی نسلوں کی تربیت) مکرم مولا نانسیم سیفی صاحب وکیل التصنیف تحریک جدید نے مندرجہ بالا عنوان پر اپنے خطاب میں فرمایا: اللہ تعالیٰ قرآن مجید میں فرماتا ہے: وما ارسلنک الا رحمة للعلمين اور اس میں کیا شک ہے کہ آنحضور صلی اللہ علیہ وسلم ہر شخص اور ہر چیز کے لئے ایک رحمت کا ظہور تھے۔حضور رحمت تھے انسانوں کے لئے۔مردوں ،عورتوں ، بچوں ، کالے، گورے،غریب، امیر ، گویا ہرانسان کے لئے۔حضور رحمت تھے حیوانوں کے لئے ، جمادات کے لئے ، نباتات کے لئے۔کیا ہم بھی اپنی استعداد کے مطابق اور اپنے محدود دائرے میں رحمت بنے کی کوشش کرتے ہیں۔اگر ہم آنحضور صلی اللہ علیہ وسلم کی قوت قدی کو اپنے اندر جذب کرنے کی کوشش کریں تو یقینا ہم ہر لحظہ یہ محسوس کریں گے کہ حضور ہماری تربیت فرمارہے ہیں۔یہ بات اچھی طرح ذہن نشین کی جانی ضروری ہے کہ تربیت اور اطاعت لازم ملزوم ہیں۔یہ مکن نہیں کہ انسان اطاعت تو نہ کرے لیکن جسے مطاع کہتا ہے اس کی تربیت سے مستفیض ہونے کا متمنی ہو۔رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے تربیت حاصل کرنے کا ایک ہی ذریعہ ہے اور وہ یہ ہے کہ حضور کی اطاعت کی جائے۔بلکہ حضور کے اشاروں تک کو سمجھا جائے اور ان کے مطابق اپنی زندگی کو ڈھالا جائے۔حجۃ الوداع کے خطبہ پر غور فرمائیے۔اس میں تربیتی امور بھی پوری وضاحت اور تفصیل سے مذکور ہیں اور یہ امر بھی کہ حضور کے پیش نظر یہ امر بھی تھا کہ یہ تربیت آئندہ نسلوں کی بھی ہے۔اس میں سب سے پہلے