تاریخ انصاراللہ (جلد 3) — Page 563
۵۶۳ ساڑھے چارفٹ ہے۔دو عدد بڑے گیٹ لگائے گئے۔دونوں کیٹوں اور ہسپتال کے سامنے اینٹوں کی سولنگ لگائی گئی۔ٹیوب ویل لگایا گیا۔بجلی کی فٹنگ ، بلب، ٹیو ہیں اور پنکھے لگائے گئے اور رنگ و روغن بھی مکمل کیا گیا۔عمارت کی تکمیل کی رپورٹ مورخہ ۱۴ جنوری ۱۹۹۵ء کو حضور کی خدمت میں بھجوائی گئی اور درخواست کی گئی کہ المہدی ہسپتال“ حضور کی خدمت میں پیش ہے اور اجازت کی درخواست ہے کہ یہ ہسپتال وقف جدید کے سپر د کر دیا جائے۔اس پر حضور کا ارشا دموصول ہوا۔دو مٹھی کے ہسپتال ، المہدی ہسپتال کی تکمیل کی رپورٹ ملی۔بہت خوشی ہوئی۔الْحَمْدُ لِلَّهِ - ثُمَّ اَلْحَمْدُ لِلَّهِ - مَا شَاء الله - چشم بد دور۔سو سالہ جشن مناتے مناتے آپ نے تو آئندہ سو سال کے جشن کے لئے بھی خیر و برکت کے سامان مہیا کر دیئے ہیں۔جزاکم اللہ تعالیٰ احسن الجزاء۔اللہ تعالیٰ تمام کارکنان کے اموال نفوس اور اولاد میں برکت دے اور غیر معمولی فضلوں سے نوازے۔تمام کارکنان کو بہت بہت محبت بھرا سلام ، (۱۸) ہسپتال کے سلسلہ میں وقتا فوقتا مجلس عاملہ کے اجلاسات کے علاوہ بھی بہت سی میٹنگز ہوئیں جن میں جگہ کے انتخاب، زمین کے حصول ، نقشہ جات کی تیاری ، سنگِ بنیاد، عمارت کے لئے تعمیراتی سامان کی فراہمی ، تعمیر کی رفتار اور مالی معاملات مثلاً فنڈز کی فراہمی ، آمد و خرچ کے حسابات وغیرہ پر تفصیلی غور و خوص ہوا۔یہ کہنا نا مناسب نہ ہو گا کہ جگہ کے انتخاب سے لے کر عمارت کی تکمیل تک تمام مراحل کا صدر محترم خود بغور جائزہ لیتے اور رہنمائی کرتے رہے۔قدم قدم پر آپ کی ہدایات مشعلِ راہ ثابت ہوتی رہیں۔ٹھیکیدار تعمیرات ، اودر سیر اور دیگر کارکنان کے ساتھ بھی متعدد میٹنگز کیں جن میں کام کی تفصیلات معلوم کر کے مشورے دیئے۔متعد دمرتبہ مرکز سے نمائندگان بھی مٹھی تشریف لے جاتے رہے۔اس ضمن میں بطور مثال مکرم محمد اسلم شاد صاحب منگلا قائد عمومی کے ایک دورہ کا ذکر کیا جاتا ہے جو انہوں نے مکرم غلام حسین صاحب کا رکن دفتر کی معیت میں ۱۹ اگست سے ۲۶ اگست ۱۹۹۱ ء تک کیا۔اس دورہ میں آپ نے زمین کا جائزہ لے کر بنیاں وغیرہ لگوائیں۔تعمیراتی سامان ، بجلی اور پانی کی فراہمی نیز لیبر کے بارہ میں تفصیلات صدر محترم کو پیش کیں۔اسی طرح مکرم رشید احمد صاحب ایس ڈی او نے جولائی ۱۹۹۲ء میں مٹھی کا دورہ کیا۔فنڈز کی فراہمی حضور انور کی منظوری کے بعد فنڈز کی فراہمی کا کام شروع کر دیا گیا۔۷جنوری ۱۹۸۷ء کے اجلاس عاملہ میں مکرم قائد صاحب مال نے مندرجہ ذیل سکیم پیش کی۔(1) ایسی بڑی بڑی مجالس کا انتخاب کیا جائے جو اس کارخیر میں شریک ہو سکتی ہیں۔(۲) مخیر احباب کا انتخاب کر کے ان کی خدمت میں لکھا جائے کہ وہ اس میں شریک ہوں۔(۳) ان کا حصہ کم از کم سالانہ بجٹ کے برابر ہو۔