تاریخ انصاراللہ (جلد 3)

by Other Authors

Page 564 of 1118

تاریخ انصاراللہ (جلد 3) — Page 564

۵۶۴ (۴) باقی مجالس کو بھی بجٹ کے مطابق شامل ہونے کے لئے تحریک کی جائے تا کہ دس لاکھ کی رقم فراہم کی جاسکے۔اس سکیم پر صدر محترم نے فرمایا کہ مجلس انصاراللہ مرکز یہ اپنی بچت میں سے تین لاکھ روپے دے اور باقی سات لاکھ روپے چاروں صوبوں پر تقسیم کر کے پنجاب سے چار لاکھ روپے، سندھ اور کراچی سے اڑھائی لاکھ روپے اور سرحد بلوچستان سے پچاس ہزار روپے کا مطالبہ کیا جائے نیز ہدایت کی کہ مخیر احباب کو ٹارگٹ دے کر ان کے ذمہ رقم لگا دی جائے۔ناظمین اضلاع کو عمومی طور پر اور زعماء اعلیٰ اور زعماء کو خصوصی طور پر ذمہ داری ڈالی جائے تا کہ ٹارگٹ پورا ہو سکے۔اس سلسلہ میں عام تحریک بھی کی جائے لیکن اس کا اثر دوسرے چندہ جات پر نہ پڑے۔ان ہدایات کی روشنی میں ناظمین اضلاع ، زعماء اعلیٰ اور زعماء کولکھا گیا کہ مجلس عطایا وصول کر کے مرکز بھجوانے کا اہتمام کریں۔اس پر خدا کے فضل سے انصار بھائیوں اور مجالس نے بھر پور حصہ لیا اور دل کھول کر اس تحریک کو کامیاب بنایا۔مکرم صدر صاحب مجلس نے گوشوارہ وصولی برائے ہسپتال نگر پارکر سندھ یکم اکتو بر ۱۹۸۸ء کو سیدنا حضرت خلیفۃ امسیح الرابع رحمہ اللہ کی خدمت میں بھیجوایا جس کے پیش ہونے پر حضور نے فرمایا: جزاكم الله احسن الجزاء وجزاهم الله احسن الجزاء في دنيا والآخرة۔سب مخلصین مجالس کو میرا محبت بھر اسلام اور جزاكم الله احسن الجزاء في دنيا و الآخرة کی دعا پہنچا دیں۔“ اخراجات اس ہسپتال کی تعمیر پر قریباً پینتیس لاکھ روپے خرچ آئے جو اندازہ سے ساڑھے تین گنا تھے۔لیکن خدا تعالیٰ نے محض اپنے فضل سے اس رقم کی فراہمی کا انتظام بھی فرما دیا۔ابتدائی طور پر دس لاکھ روپے عطایا سے اکٹھے ہوئے تھے۔دس لاکھ روپے INVESTMENT کے ذریعہ اور پندرہ لاکھ روپے دیگر ذرائع سے حاصل ہو گئے۔فالحمد اللہ علی ذالک۔تقریب سپردگی مورخہ ۱۷ مارچ ۱۹۹۵ء بروز جمعہ کو المہدی ہسپتال مٹھی کی تکمیل اور وقف جدید کے سپرد کئے جانے کے موقع پر ایک تقریب کا اہتمام کیا گیا۔جس میں مکرم امیر صاحب اور اراکین مجلس عاملہ کراچی ، اراکین فضل عمر ویلفیئر سوسائٹی کراچی، ناظم صاحب ضلع و زعماء اعلیٰ مجالس انصار اللہ کراچی، امراء اضلاع، ناظمین اضلاع مجالس انصار اللہ و مربیان کرام اضلاع حیدر آباد، بدین، سانگھڑ، میر پور خاص اور عمرکوٹ ،صدران جماعت اور زعماء مجالس انصار اللہ ضلع میر پور خاص اور عمرکوٹ اور افراد جماعت مٹھی اور معلمین وقف جدید مٹھی و تھر پارکر اور بعض دیگر احباب کو مدعو کیا گیا تھا۔ربوہ سے مکرم چوہدری حمید اللہ صاحب صدر مجلس انصار اللہ