تاریخ انصاراللہ (جلد 3) — Page 553
۵۵۳ جب یہ تبلیغ کریں گے تو خود بخود ان کی تربیت ہو گی۔اب جلد پر حکمت پروگرام بنا کر کام شروع کر دیں۔شروع سال سے بھر پور آغاز کریں گے تو سال کے آخر عظیم الشان کامیابیوں کے حصول کی توفیق پائیں گے۔اللہ آپ کا حامی و ناصر ہوا ور نمایاں خدمات کی توفیق بخشے۔صد ساله جشن نشان کسوف و خسوف نشان کسوف وخسوف کے سوسال پورے ہونے پر مجالس میں قریباً ڈیڑھ سو قابل ذکر جلسے منعقد ہوئے جن میں بکثرت مہمانوں اور احمدی احباب نے شرکت کی۔اس موقع پر مجلس کی طرف سے خصوصی کتاب دو عظیم آسمانی نشان ( مرتبہ مکرم مولا نا محمد اعظم صاحب اکسیر قائد اصلاح وارشاد ) پانچ ہزار کی تعداد میں شائع کی گئی اور ماہنامہ انصار اللہ کا خصوصی نمبر بھی شائع کیا گیا۔علاوہ ازیں مرکز کی تحریک و تعاون سے چودہ سیمینار خصوصی طور پر منعقد کئے گئے۔جن میں درج ذیل موضوعات پر تقاریر ہوئیں۔۱- پیشگوئی کسوف و خسوف ۲- نشان کسوف و خسوف - - نشان کسوف و خسوف واقعات کی روشنی میں پیشگوئی کسوف و خسوف سائنس کی روشنی میں مقام سیمینار کو بینز ز اور چارٹوں کے ساتھ سجایا جاتا رہا۔ان سیمینارز میں علماء نے شرکت کی۔مجموعی طور پر ایک ہزار ایک سوچھ مہمانوں اور ایک ہزار پانچ سو انہیں احمدی دوستوں نے شرکت کی۔دوران پروگرام دس بیعتیں بھی ہوئیں۔سیمینارز کی تفصیل درج ذیل ہے۔ا۔مؤرخہ ۱۷ جولائی ۱۹۹۴ء بعد نماز عشاء بمقام گوجر خان مقررین: مکرم مولانا دین محمد صاحب شاہد مکرم مولانا صوفی محمد اسحاق صاحب - مکرم مرزا انصیر احمد صاحب حاضری مهمان : ۲۵ احمدی : ۶۰ ۲ مورخہ ۷ جولائی ۱۹۹۴ ء بعد نماز مغرب وعشاء بمقام کھاریاں مقررین : مکرم مولا نا مبشر احمد صاحب کا ہلوں۔مکرم سمیع اللہ صاحب زاہد حاضری مهمان : ۲۰ احمدی : ۲۵ ۳۔مؤرخہ ۲۲ جولائی ۱۹۹۴ء بعد نماز مغرب وعشاء بمقام چک ۲۷۵ کرتار پورضلع فیصل آباد مقررین : مکرم مولا نا دین محمد صاحب شاہد مکرم مولا نا نصر اللہ خاں صاحب ملہی۔حاضری مهمان : ۲۵ احمدی : ۱۵ ۴۔مورخہ ۲۲ جولائی ۱۹۹۴ء بعد نماز مغرب وعشا بمقام چک ۲۷۶ گوکھو وال ضلع فیصل آباد