تاریخ انصاراللہ (جلد 3) — Page 507
۵۰۷ و اصلاح وارشاد کی طرف سے دی گئی ہدایات کے مطابق دورانِ قیام نمازوں سے قبل درس اور خطبات جمعہ میں ہر دو شعبوں کی طرف خصوصی توجہ دلائی۔مجالس مذاکرہ لاہور ۲۲ جولائی ۱۹۹۳ء کو مکرم رحمت اللہ خان صاحب مربی سلسلہ نے بیت التوحید آصف بلاک علامہ اقبال ٹاؤن لاہور میں سوالات کے جوابات دیئے۔جن میں آٹھ مہمان اور پینتیس احمدی شامل ہوئے۔آپ نے ۲۳ جولائی کو خطبہ جمعہ بھی دیا جس میں نئے آنے والوں کی تربیت کو موضوع بنایا۔۲۲ جولائی ۱۹۹۳ء کو مکرم حکیم نذیر احمد ریحان صاحب مربی سلسلہ نے اسلامیہ پارک لاہور میں بعد نماز مغرب مجلس مذاکرہ منعقد کی۔جس میں چھ مہمان اور چودہ احمدی شامل ہوئے۔اگلے روز آپ نے خطبہ جمعہ " تربیت نو مبائعین“ کے موضوع پر دیا۔۲۳ جولائی ۱۹۹۳ء کو مکرم محمد ظفر اللہ خان صاحب طاہر استاد جامعہ نے ٹاؤن شپ لاہور میں بعد نماز مغرب مجلس مذاکرہ کا انعقاد کیا جس میں پچیس مہمان اور چالیس احمدی شامل ہوئے۔اگلے روز ماڈل ٹاؤن میں تربیت نو مبائعین“ کے موضوع پر خطبہ جمعہ دیا۔۲۲ جولائی ۱۹۹۳ء کو مکرم محمد اعظم اکسیر صاحب قائد اصلاح وارشاد نے ماڈل ٹاؤن لاہور میں مجلس مذاکرہ میں سوالات کے جوابات دیئے۔مجلس مذاکرہ میں ایک مہمان اور چالیس احمدی شامل تھے۔۲۳ جولائی کو دہلی گیٹ لاہور میں خطبہ جمعہ دیا جس کا موضوع ” تربیت نو مبائعین تھا۔عالمی بیعت کے سلسلہ میں مساعی پر حضور انور کا اظہار خوشنودی عالمی بیعت کے موقع پر مجلس انصاراللہ پاکستان کی بیعتوں سے متعلق رپورٹ محرره ۱۳ اگست ۱۹۹۳ء حضورا نور کی خدمت میں پیش ہوئی تو آپ نے فرمایا: ماشاء الله چشم بدور - بارک الله لكم - الحمد الله - اللهم زدوبارک وثبت اقدامهم - جزاكم الله تعالى احسن الجزاء - تمام مجالس انصار اللہ کو میرا محبت بھرا سلام پہنچا ئیں۔اللہ تعالیٰ سب کو اپنے فضلوں سے نوازتے ہوئے دین اور دنیا کی سعادتیں عطا فرمائے اور آئندہ سال اس تعداد کو دوگنا کر کے اللہ کے حضور پیش کرنے کی توفیق بخشے۔اللہ آپ کے ساتھ ہو۔“ تعلیم و تربیت نومبائعین صدر محترم نے ۳۰ اگست ۱۹۹۳ء کو میٹنگ کے دوران تعلیم و تربیت نو مبائعین کے سلسلہ میں جو ہدایات دیں ، اُن کا خلاصہ پیش کیا جاتا ہے۔