تاریخ انصاراللہ (جلد 3)

by Other Authors

Page 506 of 1118

تاریخ انصاراللہ (جلد 3) — Page 506

عبد السلام صاحب طاہر اور مکرم مولا نا محمد صدیق صاحب گورداسپوری نے قیمتی نصائح کیں۔ضلع سیالکوٹ، قصور، گجرات اور ربوہ سے بارہ دوست تشریف لائے۔کلاس ۱۰ ستمبر ۱۹۹۳ء: تلاوت قرآن کریم کے بعد مکرم حافظ محمد ابراہیم صاحب عابد نے صحت تلاوت قرآن کریم کے چند اصول بیان کئے۔قائد صاحب اصلاح وارشاد نے افتتاحی خطاب میں نئے سال کی ذمہ واریوں کی طرف متوجہ کیا۔مکرم مولا نا عبد الباسط شاہد صاحب نے داعی الی اللہ کے اوصاف صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم کی سیرت کی روشنی میں، بیان کئے۔مکرم را نا محمد افضل صاحب (فیصل آباد) نے اپنے تجربات بیان کئے۔مولانا منیر الدین احمد صاحب نے اللہ تعالیٰ سے تعلق پیدا کرنے پر زور دیا۔مکرم مرزا نصیر احمد صاحب نے نصاب داعیان (از نظارت دعوت الی اللہ ) کا مختصر تعارف کروایا۔کلاس میں ربوہ سے ہیں اور بیرون سے بارہ انصار نے شرکت کی۔کلاس بارہ بجے ختم ہوئی۔کلاس ۱۹ نومبر ۱۹۹۳ء : یه کلاس صبح ساڑھے آٹھ بجے سے بارہ بجے تک جاری رہی۔افتتاح مکرم مولا نا محمد سعید انصاری صاحب نے فرمایا۔پھر تین داعیان نے اپنے تجربات بیان کئے۔مکرم داؤ د احمد منیب صاحب مربی سلسلہ نے حضرت مسیح موعود کے ذریعہ ہونے والے انقلابات پر روشنی ڈالی۔بعد میں حضرت خلیفہ اسیح الرابع کی جرمنی کی مجلس سوال و جواب کا ایک حصہ دکھایا گیا۔مکرم ملک منور احمد جاوید صاحب نے دعوت الی اللہ کی اہمیت بیان کی اور اختتامی دعا کروائی۔ربوہ سے پندرہ داعیان کے علاوہ چودہ داعیان بیرون ربوہ سے تشریف لائے۔( لاہور دو، سیالکوٹ ایک، گوجرانوالہ دو، گجرات چار، چکوال ایک، وہاڑی ایک ،مظفر گڑھ ایک، ڈیرہ غازی خان دو) کلاس ۱۰ دسمبر ۱۹۹۳ء: مکرم مولا نا نصر اللہ خان صاحب ناصر نے ” واتقو الله ويعلمكم الله“ کے موضوع پر، مکرم مولا نا عزیز الرحمن صاحب نے چاند سورج گرہن پر اور مکرم مولانا عبدالستارخان صاحب نے وفات مسیح پر سیر حاصل لیکچرز دئیے۔حضرت خلیفۃ امسیح الرابع کی مجلس سوال و جواب کی ریکارڈنگ دکھائی گئی۔مکرم مولانا محمد اسماعیل صاحب منیر نے دعوت الی اللہ کے گر بتائے۔داعیان میں سے مکرم را نا محمد افضل صاحب فیصل آباد نے اپنے تجربات بیان کئے۔آخری خطاب مکرم مولانا محمد اعظم اکسیر صاحب قائد اصلاح وارشاد کا تھا جنہوں نے جدید دور کی ایجاد ڈش انٹینا کے ذریعہ دعوت الی اللہ کی اہمیت اجاگر کی اور اس ضمن میں بزرگان سلف اور حضرت خلیفہ اسیح کے ارشادات پیش کئے۔دورہ اضلاع خیر پورونواب شاہ ماہ جولائی ۱۹۹۳ء میں مکرم بشارت احمد چیمہ صاحب نائب قائد تحریک جدید نے گوٹھ غلام محمد ضلع خیر پور، گوٹھ عطا محمد ضلع نواب شاہ اور گوٹھ سلطان احمد گوندل ضلع خیر پور کا دورہ کیا اور قیادت تعلیم القرآن