تاریخ انصاراللہ (جلد 3) — Page 451
۴۵۱ مجلس سوال و جواب: اجلاس عام کے بعد مکرم اکسیر صاحب نے جوابات دیئے۔کل حاضری تہتر تھی۔اجلاس زعماء: تلاوت قرآن کریم کے بعد مکرم چوہدری شبیر احمد صاحب نے دفتر کے تیار کردہ گوشوارہ کی روشنی میں زعماء کو شعبہ وار ہدایات دیں۔اصلاح وارشاد، قیام نماز اور گھروں میں مطالعہ کتب کی طرف توجہ دلائی۔اس کے بعد مکرم محمد اعظم صاحب اکسیر نے دعوت الی اللہ کے بارہ میں زعماء کو ٹارگٹ مقرر کر کے دُعا کی تلقین کی نیز قبولیت دعا کے واقعات بیان کئے۔حاضری زعماء تھی۔تاریخ : ۷ جون ۱۹۹۱ء مرکزی نمائندہ: مکرم عبدالرشید صاحب غنی مقام: سرگودھا مختصر رپورٹ : کیسٹ : ایک بجکر پندرہ منٹ پر حضور انور کے خطبہ کی کیسٹ سنائی گئی۔خطبہ جمعہ: حضرت مرز اعبد الحق صاحب نے خطبہ دیا اور نماز پڑھائی۔اجلاس عام : اڑھائی بجے مجلس عاملہ انصار اللہ سرگودھا کا اجلاس ہوا۔مرکزی نمائندہ نے شعبہ جات کے کام کا تفصیلی جائزہ لیا۔تعلیم ، اصلاح وارشاد اور تربیتی امور کی طرف توجہ دلائی۔حاضری پندرہ تھی۔تاریخ : ۹ جون ۱۹۹۱ء مقام : فیصل آباد مرکزی نمائندہ: مکرم پر و فیسر عبدالرشید غنی صاحب، مکرم محمد اسلم شاد منگل صاحب مررپورٹ : نماز مغرب وعشاء کے ممبران عاملہ کا اجلاس ہوا جس میں دو مجالس دارالذکر اور فضل عمر کے ممبران عاملہ نے شرکت کی۔معزز مقررین نے تربیتی امور کی طرف سامعین کو توجہ دلائی۔حاضری دارالذکر مجلس فضل عمر 1 تھی۔تاریخ : ۱۳ جون ۱۹۹۱ء مقام : مدینہ ٹا ؤن فیصل آباد مرکزی نمائندہ: مکرم مولا نا دین محمد صاحب شاہد مختصر رپورٹ : مجلس مذاکرہ بعد نماز مغرب مکرم مولانا صاحب نے احمدیت کا تعارف پیش کیا۔احمدیت کے ذریعہ اسلام کی ترقی کے ایمان افروز واقعات بیان کئے اور جوابات دیئے۔۔کل حاضری چھیالیس تھی۔پندرہ غیر از جماعت نے شرکت کی۔تاریخ : ۱۳ ۱۴ جون ۱۹۹۱ء مرکزی نمائندہ: مکرم منیر احمد صاحب مربی سلسله مقام جھنگڑ حاکم والہ ضلع شیخوپورہ مختصر رپورٹ : اجلاس عام : بعد نماز مغرب اجلاس عام میں مرکزی نمائندہ نے خطاب کیا اور سوالات کے جوابات دیئے۔کل حاضری چالیس تھی جن میں پندرہ غیر از جماعت تھے۔درس : بعد نماز فجر درس میں تربیت اولاد کی طرف توجہ دلائی۔مجلس سوال و جواب صبح سات بجے سوال و جواب کی محفل ہوئی۔مرکزی نمائندہ نے سوالات کے جواب