تاریخ انصاراللہ (جلد 3) — Page 409
۴۰۹ تاریخ : ۶ ستمبر ۱۹۹۰ء مقام: لاہور مرکزی نمائندگان: مکرم مولانا سلطان محمود صاحب انور، مکرم ملک منور احمد صاحب جاوید، مکرم مولانا دوست محمد صاحب شاہد مختصر رپورٹ : مرکزی نمائندگان نے ضلعی اجتماع لاہور میں شرکت کی۔تاریخ : ۶ ستمبر ۱۹۹۰ء مقام کراچی مرکزی نمائندگان: مکرم چوہدری حمید اللہ صاحب صدر مجلس ، مکرم مولا نا دین محمد صاحب شاہد مختصر رپورٹ : مرکزی نمائندگان نے ضلعی اجتماع کراچی میں شرکت کی۔تاریخ: ۶، ۷ ستمبر ۱۹۹۰ء مقام : فیروز والہ ضلع گوجرانوالہ مرکزی نمائندے: مکرم عبدالوہاب احمد صاحب، مکرم مظفر احمد منصور صاحب مربیان سلسله مختصر رپورٹ : اجلاس لجنہ : بعد نماز عصر مکرم عبدالوہاب صاحب نے لجنہ کے اجلاس میں تربیت اولاد کے موضوع پر تقریر کی اور موجودہ حالات کے مطابق اہم ذمہ داریوں کی طرف توجہ دلائی۔حاضری ہیں تھی۔اجلاس عام نماز مغرب و عشاء کے بعد مکرم عبد الوہاب صاحب نے سیرت النبی کے موضوع پر احباب جماعت سے خطاب کیا اور مکرم مظفر منصور صاحب نے سلائیڈ زلیکچر دیا اور تصاویر کے ساتھ ساتھ تعارف بھی کروایا۔حاضری ایک سو پچاس بمعہ سات غیر از جماعت تھی۔درس: بعد نماز فجر تعلیم القرآن کے موضوع پر درس دیا گیا۔مکرم مظفر منصور صاحب نے شعبہ جات کا جائزہ لیا اور دعوت الی اللہ کی اہمیت سے آگاہ کیا۔حاضری پندرہ تھی۔دورہ ضلع تھر پارکر مکرم محمد اسلم شاد صاحب قائد عمومی نے ۶ سے ۱۰ ستمبر ۱۹۹۰ء تک اور صدرمحترم نے ۷ اور ۸ ستمبر ۱۹۹۰ء کو ضلع تھر پارکر کا دورہ کیا۔تاریخ : ۶ ستمبر ۱۹۹۰ء مقام: کنری سندھ مختصر رپورٹ : اجلاس عام : تلاوت ، عہد اور نظم کے بعد مکرم سیف علی صاحب شاہد ناظم ضلع تھر پار کر نے تقویٰ کے بارے میں حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے ارشادات پڑھ کر سنائے اس کے بعد مکرم محمد اسلم صاحب شاد نے دور ابتلاء کے ثمرات ، جماعت پر اللہ تعالیٰ کے فضلوں اور ترقی کا ذکر کیا اور ذمہ داریوں کی طرف توجہ دلائی نیز تربیت اولاد، پانچ بنیادی اخلاق، قیام نماز اور دعوت الی اللہ کی طرف توجہ دلائی۔حاضری اڑسٹھ تھی۔اجلاس زعماء: اجلاس عام کے بعد زعماء مجالس کا اجلاس ہوا فرداً فرد جائزہ لیا گیا۔شعبہ عمومی، تربیت، تعلیم ، مال اور اصلاح وارشاد کے بارے میں تفصیلی ہدایات دیں گئیں۔حاضری زعماءسو فیصد تھی۔تاریخ : ۶ ستمبر ۱۹۹۰ء مقام : محمود آبادسندھ مختصر رپورٹ : اجلاس عام : بعد نماز مغرب و عشاء اجلاس عام میں مکرم قائد عمومی صاحب نے نماز باترجمہ،