تاریخ انصاراللہ (جلد 3) — Page 408
۴۰۸ تاریخ : ۳۱ اگست ۱۹۹۰ء مقام : فیصل آباد مرکزی نمائندگان : مکرم چوہدری حمید اللہ صاحب صدر مجلس ، مکرم مولانا محمد اعظم اکسیر صاحب مختصر رپورٹ : شمولیت ضلعی اجتماع مجالس چکوال۔تاریخ : یکم ستمبر ۱۹۹۰ء مقام : حلقه سمن آبا دمحله سعود آبا دفیصل آباد مرکزی نمائنده : مکرم چوہدری شبیر احمد صاحب نائب صدر مختصر رپورٹ: تربیتی اجلاس : نماز مغرب و عشاء کے بعد مکرم چوہدری شبیر احمد صاحب نے تربیتی تقریر کی جس میں حضورانور کے بیان فرمودہ پانچ بنیادی اخلاق اور نماز با جماعت کی طرف توجہ دلائی۔دعوت الی اللہ اور مرکزی امتحان میں شمولیت کا جائزہ لیا۔حاضری انصار، خدام، اطفال پینسٹھ تھی۔تاریخ : یکم ستمبر ۱۹۹۰ء مقام: دارالذکر پیپلز کالونی فیصل آباد مرکزی نمائندہ: مکرم مولا نا دین محمد صاحب شاہد مربی سلسلہ مختصر رپورٹ : تربیتی اجلاس: مرکزی نمائندہ نے تربیتی اجلاس میں سیرت النبی صلی اللہ علیہ وسلم ، سیرت مسیح موعود علیہ السلام اور دعوت الی اللہ کے عنوانات پر تقریر کی۔اجلاس کی صدارت مکرم چوہدری عبدالغنی صاحب زعیم اعلیٰ انصار اللہ نے کی۔حاضری ساٹھ تھی۔تاریخ یکم ستمبر ۱۹۹۰ء تاریخ : یکم ستمبر ۱۹۹۰ء مقام: کریم آباد فیصل آباد مرکزی نمائندہ: مکرم صوفی محمد اسحاق صاحب مربی سلسلہ مختصر رپورٹ : اجلاس عام : مرکزی نمائندہ نے سیرت النبی کے موضوع پر تقریر کی۔حاضری قریباً پینسٹھ تھی۔مقام : چک ۲۷۵ کرتار پورضلع فیصل آباد مرکزی نمائندگان : مکرم شیخ مبارک احمد صاحب قائد وقف جدید ، مکرم مولا نا دین محمد صاحب شاہد مربی مکرم چوہدری مقصود احمد صاحب ناظم ضلع فیصل آباد مختصر رپورٹ : اجلاس عام : بعد نماز مغرب اجلاس عام میں مکرم مولا نا دین محمد صاحب شاہد نے ۱۹۸۸ء تا ۱۹۹۰ء کی ظاہر ہونے والی تائیدات اور آسمانی نشانات کا ایمان افروز انداز میں ذکر کرتے ہوئے جماعتی ذمہ داریوں خصوصاً نماز با جماعت کی ادائیگی ، دعوت الی اللہ اور انفاق فی سبیل اللہ کی طرف مؤثر انداز میں توجہ دلائی۔حاضری مرد وزن ایک سوا کیس تھی۔تاریخ : ۴ ستمبر ۱۹۹۰ء مقام : فیکٹری امیر یار بوہ مرکزی نمائندے: مکرم مولانا غلام باری صاحب سیف، مکرم مولوی محمد صدیق صاحب گورداسپوری زعیم اعلی ربوه تصر رپورٹ تربیتی اجلاس مکرم مولانا غلام باری صاحب سیف نے حقوق العباد کے بارے میں احادیث کی روشنی میں تلقین کی۔حاضری چور اسی تھی۔