تاریخ انصاراللہ (جلد 3) — Page 386
۳۸۶ کے لئے تاکید کی گئی۔پرچہ جات حل کرنے ، دعوت الی اللہ اور تربیتی امور کی طرف توجہ دلائی۔مکرم محمد اعظم صاحب اکسیر نے تربیتی امور اور دعوت الی اللہ کی طرف احسن رنگ میں تاکید کی۔خطبہ جمعہ: مکرم مولا نا محمد اعظم صاحب اکسیر نے خطبہ جمعہ تربیتی امور پر دیا۔تاریخ : ۱۰مئی ۱۹۹۰ء مقام: ملتان چھاؤنی مرکزی نمائندگان : مکرم محمد اسلم صاحب شاد قائد عمومی ، مکرم شیخ مبارک احمد صاحب قائد وقف جدید مکرم کیپٹن شمیم احمد صاحب خالد نائب قائد اصلاح وارشاد، مکرم محمد اشرف اسحق صاحب مربی سلسله مختصر رپورٹ : اجلاس عام : مکرم کیپٹن صاحب نے اجلاس عام میں دعوت الی اللہ کے سلسلہ میں ہدایات دیں۔مکرم اشرف اسحاق صاحب نے تربیت کے سلسلہ میں تقریر کی اور صدر اجلاس مکرم محمد اسلم صاحب شاد نے حضورانور کے بیان فرمودہ پانچ بنیادی اخلاق کی طرف توجہ دلائی۔حاضری انداز اساٹھ تھی۔تاریخ : ۱ امئی ۱۹۹۰ء مقام : ملتان مقام: دار النصر وسطی ربوه مختصر رپورٹ : اجلاس زعماء: مکرم شیخ مبارک احمد صاحب نے شعبہ جات کے لحاظ سے کام کے بارہ میں ہدایات دیں۔رپورٹ بھجوانے کی طرف توجہ دلائی۔چندہ کی وصولی کی طرف توجہ دلائی۔زیارت مرکز کے سلسلہ میں اور نئی جگہ احمدیت کا پودا لگانے کے سلسلہ میں تاکید کی۔حاضری پانچ تھی۔تاریخ: 9 مئی ۱۹۹۰ء مرکزی نمائندہ: مکرم منور شمیم صاحب خالد قائد تعلیم مختصر رپورٹ : اجلاس عام نمائندہ مجلس مقامی ربوہ میں نماز با جماعت کی ضرورت اور اہمیت پر تقریر کی۔بعدہ مکرم منور شمیم صاحب خالد نے مختلف شعبہ جات کے حوالہ سے مرکزی لائحہ عمل کی تشریح کی۔سلسلہ عالیہ احمد یہ کے قیام کے اغراض و مقاصد کا پس منظر بیان کرتے ہوئے ہر احمدی کی ذمہ داریوں پر روشنی ڈالی اور ذیلی تنظیموں کی اہمیت وافادیت پر روشنی ڈالی۔حاضری ستاون تھی۔اجلاس عاملہ: اجلاس عام کے بعد اجلاس عاملہ ہوا۔کام کی نوعیت اور طریق کار پر راہنمائی کی گئی۔حاضری ہے تھی۔تاریخ: ۵ امئی ۱۹۹۰ء مقام : دار الفضل فیصل آباد مرکزی نمائندگان : مکرم چوہدری شبیر احمد صاحب نائب صدر، مکرم عبدالرشید صاحب غنی قائد مال مر رپورٹ : جائزہ: تلاوت اور عہد کے بعد مکرم نائب صدر صاحب نے حسب ذیل امور کا جائزہ لیا۔نماز با جماعت اور مراکز نماز، تقسیم بیسٹس ، دعوت الی اللہ ، ٹارگٹ نئے اثمار ، شمولیت امتحانات۔اجلاس عاملہ میں کم حاضری کی طرف توجہ دلائی۔تقسیم کیسٹس کیسٹس تقسیم کرنے اور سنانے کا انتظام بفضل خدا دونوں حلقوں میں تسلی بخش تھا۔دعوت الی اللہ : مکرم نائب صدر صاحب نے حضور انور کی ہدایات کی روشنی میں عمومی تلقین کی۔اس کے علاوہ