تاریخ انصاراللہ (جلد 3) — Page 382
۳۸۲ مرکزی نمائندگان : مکرم بشارت احمد صاحب چیمہ، مکرم محمد اعظم صاحب اکسیر مختصر رپورٹ : یہ وفد نماز مغرب حلقہ بیت الذکر فیصل آباد پہنچا۔حاضری نماز مغرب آٹھ افراد، حاضری نماز تراویح تھیں مرد اور سترہ خواتین درس : 4 اپریل کو بعد نماز فجر درس روزوں کے احکام کے بارے میں ہوا۔حاضری بنتیں تھی۔تاریخ : ۲۰ اپریل ۱۹۹۰ء مرکزی نمائندہ: مکرم محمد اسلم صاحب شاد قائد عمومی مقام: چک ۱۵۲ شمالی ضلع سرگودها سر رپورٹ : خطبہ جمعہ : مرکزی نمائندہ نے خطبہ جمعہ میں رمضان المبارک خصوصاً آخری عشرہ کی برکات ، لقائے الہی ، نماز با جماعت ، نماز تہجد اور مالی قربانی کی طرف توجہ دلائی۔درس القرآن: سورۃ الحجرات آیت نمبر گیارہ تا تیرہ کا درس دیا گیا۔جس میں باہمی اخوت، بدظنی اور غیبت سے اجتناب کے بارہ میں بتایا گیا۔احادیث اور حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے اقتباسات بھی سنائے گئے۔حاضری ایک سو چھپیں تھی۔تاریخ: ۱۹ و ۲۰ را پریل ۱۹۹۰ء مرکزی نمائندہ: مکرم میاں مبارک احمد صاحب مقام: مرید کے مختصر رپورٹ : صدر صاحب جماعت سے ملاقات: مورخہ ۱۹ اپریل ۱۹۹۰ء کی شام مرید کے پہنچے اور صدر صاحب جماعت سے ملاقات کے بعد چندہ تحریک جدید اور وصولی اور ٹارگٹ چندہ تحریک جدید کے سلسلہ میں عرض کیا۔مختصر رپورٹ : انفرادی رابطہ : ۲۰ را پریل ۱۹۹۰ء کو مکرم میاں مبارک احمد صاحب اور مکرم زیروی صاحب نمائندہ تحریک جدید نے مل کر گھروں کا دورہ کیا اور احباب سے ادائیگی کی طرف توجہ دلائی۔مبلغ اٹھارہ ہزار تین صد نور وپے وصول کئے۔نیز مرکزی ٹارگٹ کے مطابق وعدے لکھوائے اور وصولی کی۔خطبہ جمعہ: مکرم میاں مبارک احمد صاحب نے خطبہ جمعہ میں احباب کو چندہ تحریک جدید کی ادائیگی کے لئے درخواست کی اس کے علاوہ نماز با جماعت ، اعلیٰ اخلاق ، آپس میں پیار و محبت اور بعض تربیتی امور کی طرف توجہ دلائی۔حاضری مجموعی تین سو آٹھ تھی۔تاریخ : ۲۰ اپریل ۱۹۹۰ء مرکزی نمائندہ: مکرم بشارت احمد صاحب چیمہ مقام : بھٹھہ جوئیہ ضلع سرگودھا ر رپورٹ : خطبہ جمعہ: خطبہ جمعہ میں مرکزی نمائندہ نے جمعۃ الوداع ، لیلۃ القدر، اعتکاف کے علاوہ ، دعوت الی اللہ کے ذرائع ، نماز پنجگانہ، تہجد ، تلاوت قرآن کریم ، مرکز سے رابطہ کے ذرائع اور اخلاق فاضلہ کے اصول کی طرف توجہ دلائی۔حاضری ستر تھی۔