تاریخ انصاراللہ (جلد 3)

by Other Authors

Page 377 of 1118

تاریخ انصاراللہ (جلد 3) — Page 377

۳۷۷ مقام مجلس دارالذکر حلقہ مسعود آباد ( فیصل آباد ) تاریخ : ۲۶ فروری ۱۹۹۰ء مختصر رپورٹ: تربیتی اجلاس: مرکزی نمائندہ نے تربیتی امور نماز با جماعت، تربیت اولاد اور حضور کے خطبہ جمعہ فرموده ۲۴ نومبر ۱۹۸۹ء میں بیان کردہ پانچ بنیادی اخلاق کی طرف توجہ دلائی۔حاضری ۲ تھی۔تاریخ: ۲۶ فروری ۱۹۹۰ء مقام مجلس حلقہ جھال خانوانه ( فیصل آباد) مختصر رپورٹ : تربیتی اجلاس: مرکزی نمائندہ نے نماز با جماعت تربیت اولا د اور پانچ بنیادی اخلاق کی طرف توجہ دلائی۔حاضری تھی۔۵۴ تاریخ: ۲۶ فروری ۱۹۹۰ء مقام مجلس حلقہ پیپلز کالونی ( فیصل آباد ) مختصر رپورٹ : مرکزی نمائندہ نے نماز فجر حلقہ پیپلز کالونی میں ادا کی۔نماز میں حاضری انصار اور خدام سولہ تھی۔تاریخ : ۲۸ فروری ۱۹۹۰ء مقام: دارالذکر لاہور مرکزی نمائندگان : مکرم صدر صاحب مجلس ، مکرم ملک منور احمد صاحب جاوید قائدتحر یک جدید مختصر رپورٹ : اجلاس عہدیداران : تلاوت اور نظم کے بعد صدر محترم چوہدری حمید اللہ صاحب نے مجالس کو اپنے انصار سے رابطہ مضبوط کرنے کی توجہ دلائی۔اس سلسلہ میں حاضرین سے استفسار کیا گیا کہ اب ان کی مجالس میں رابطہ کیسا ہے اور اسے کس طرح مزید مضبوط کیا جا سکتا ہے؟ مختلف آراء سے معلوم ہوا کہ رابطہ کی کمی کی وجہ سے ایک بہت بڑا خلاء پیدا ہو رہا ہے جو باعث فکر ہے۔انصار کی اکثریت کا مجلس اور جماعتی کاموں میں شرکت نہ ہونے کے برابر ہے جس کی اصلاح کے لیے عہد یداران کو وقت کی قربانی کی تلقین کی گئی۔حضرت خلیفہ اسیح الرابع جو آیات نمازوں میں تلاوت فرماتے تھے ، ان کو حفظ کرنے کی اور نماز با جماعت کی پابندی کرانے کی طرف توجہ دلائی۔حاضری چھیاسی تھی۔تاریخ : ۲۸ فروری ۱۹۹۰ء مقام : ماڈل ٹاؤن لاہور مرکزی نمائندگان: مکرم چوہدری حمید اللہ صاحب صدر مجلس ، کرم ملک منور احمد صاحب جاوید قائد تحر یک جدید مختصر رپورٹ : اجلاس عام : نماز مغرب و عشاء کے بعد اجلاس عام میں مکرم چوہدری حمید اللہ صاحب صدر مجلس نے پندرھویں صدی میں ہونے والے انقلابات اور ان کے نتیجہ میں پیدا ہونے والی ذمہ داریوں کی طرف توجہ دلائی۔حضرت مسیح موعود کے ان الہامات کو پیش فرمایا جن کے ذریعے اللہ تعالیٰ نے آئندہ غلبہ کی خبر دی ہے۔ہیں اطفال کو انعام دیئے گئے۔دعا کے بعد اجلاس ہوا۔حاضری تین سو تھی۔تاریخ : ۲۸ فروری ۱۹۹۰ء مرکزی نمائنده: مکرم بشارت احمد چیمہ صاحب مقام: دارالصدر جنوبی ربوه مختصر رپورٹ : اجلاس عام : اجلاس عام میں مرکزی نمائندہ نے دعوت الی اللہ کی طرف توجہ دلائی۔کل حاضری چھیں رہی۔