تاریخ انصاراللہ (جلد 3)

by Other Authors

Page 352 of 1118

تاریخ انصاراللہ (جلد 3) — Page 352

۳۵۲ دستور اساسی اردو متن کو انگریزی میں ترجمہ کرنے کی ضرورت پڑی۔یہ پہلا موقع تھا جب کمپیوٹر پر کام ہوا اور اسکی افادیت کا احساس ہوا۔اس کے بعد کمپیوٹر کے استعمال میں اضافہ ہونا شروع ہوا اور اگلے سال یعنی ۱۹۹۱ء میں مجالس کی سالا نہ دوڑ علم انعامی کے نمبروں کو لگانے اور حسابی جائزے تیار کرنے کے لئے کمپیوٹر کے پروگرام استعمال ہونے لگے جواب تک جاری ہیں۔مجالس کے بعد ضلعی جائزے بھی اس کے ذریعے نکالنے شروع کئے گئے۔نیز مجالس کے دورہ جات کے دوران بھی کمپیوٹر کے تجربات دوروں کو موثر بنانے کے لئے کئے جاتے رہے۔۱۹۹۷ مجلس کی تاریخ میں سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے جبکہ 1۔66 PENTIUM کا طاقتور کمپیوٹر مجلس کے استعمال کے لئے خریدا گیا اور اس پر طباعت کے کام کا آغاز کیا گیا۔جلد ہی ماہنامہ انصار اللہ کی جملہ کتابت اور ٹائٹل کے صفحہ کی ڈیزائننگ (DESIGNING) بھی اسی کمپیوٹر پر ہونے لگی۔اس کے علاوہ کمپیوٹر کو دوسرے تمام کاموں یعنی DATA PROCESSING حساب کتاب رکھنے اور پیغامات بھیجنے اور وصول کرنے کے لئے بھی استعمال کیا جانے لگا۔اجلاس عاملہ ضلع کراچی سے صدر محترم کا خطاب مورخہ ۲۴ مئی ۱۹۹۰ء کو بعد نماز مغرب گیسٹ ہاؤس کراچی میں مکرم چوہدری حمید اللہ صاحب صدر مجلس کی زیر صدارت مجلس عاملہ ضلع کراچی کا اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس کا آغاز تلاوت قرآن کریم سے ہوا جو مکرم میر مبارک احمد صاحب تالپور زعیم اعلیٰ مجلس گلشن اقبال نے کی بعدۂ صدر محترم نے عہد دہرایا۔بعد ازاں صدر محترم نے مجلس ڈرگ روڈ کے کام میں کمزوری کی طرف توجہ دلائی اس پر مکرم چوہدری اعجاز احمد صاحب نائب ناظم ضلع و آڈیٹر ضلع نے کہا کہ اب کام شروع کر دیا گیا ہے اور دو اجلاس عام بھی بلائے گئے ہیں۔اس کے بعد صدر محترم نے مکرم محمد ظفر اللہ بٹ صاحب کی جماعتی مصروفیات کی وجہ سے مکرم افتخار احمد خان صاحب کا تقرر بطور نائب ناظم تربیت برائے سال ۱۹۹۰ء منظور فرمایا۔صدر محترم نے فرمایا کہ ہم پر دو اہم ذمہ داریاں ہیں۔ایک بیرونِ جماعت دعوت الی اللہ کا کام اور اندرون جماعت تربیت کا کام کرنا ہے اور سب سے پہلے اپنے نفس کی اصلاح کرنا ہے۔کام اور عہدوں کی تقسیم پر نظر ڈالیں تو ان کے تین چار سیکشن بن جاتے ہیں۔مال کے سیکشن میں تحریک جدید ، وقف جدید اور حضور کی تحریکات وغیرہ۔دوسرا حصہ انتظامی امور سے تعلق رکھتا ہے۔کام کو چلانا پیش نظر ہے۔تیسرا گروپ تعلیم ، تربیت، اصلاح وارشاد اور تالیف و تصنیف ہے۔یہ خالصتاً علمی ہے۔علم نہیں ہوگا تو آپ کام نہیں کر سکیں گے۔اصل میں یہی چار شعبے ہیں یعنی تعلیم ، تربیت، اصلاح وارشاد اور انتظامی امور ، جب تربیت کے کاموں کا جائزہ لیتے ہیں تو اپنی اور قریبی رشتہ داروں کی تربیت کو فوقیت حاصل ہے اور جائزہ میں یہی کمی ہوتی ہے۔