تاریخ انصاراللہ (جلد 3)

by Other Authors

Page 326 of 1118

تاریخ انصاراللہ (جلد 3) — Page 326

۳۲۶ مختصر رپورٹ : محفل سوال وجواب : اس محفل میں انصار بھائیوں کے ساتھ غیر از جماعت معززین بھی شامل ہوئے۔مختلف سوالات کے جوابات مکرم مولانا دوست محمد صاحب شاہد نے دیئے۔آخر میں ایک غیر احمدی کرنل صاحب نے برملا اعلان کیا کہ ختم نبوت کی وہی تفسیر درست ہے جو احمدی کرتے ہیں بلکہ وہی آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کو حقیقتا خاتم النبیین مانتے ہیں۔تاریخ : ۴ اگست ۱۹۸۹ء مقام: چک منگلا ضلع سرگودھا مرکزی نمائندگان : مکرم مرزا محمد الدین صاحب نائب صدر مجلس، مکرم مولوی بشیر احمد صاحب قمر مربی سلسله، مکرم محمد اسلم صاحب شاد قا ئدتر بیت ررپورٹ : خطبہ جمعہ: خطبہ جمعہ میں مکرم محمد دین صاحب ناز نے سورۃ الشمس کی تفسیر بیان کرتے ہوئے موجودہ دور کی ذمہ داریوں کی طرف توجہ دلائی۔کر اجلاس عام : نماز جمعہ کے بعد اجلاس عام ہوا جس میں مکرم مولوی بشیر احمد صاحب قمر نے نماز با جماعت، دعوت الی اللہ اور دیگر تربیتی امور کی طرف توجہ دلائی۔آخر میں مکرم محمد اسلم صاحب شاد نے دورہ کا مقصد اور موجودہ کی گئی نصائح پر عمل پیرا ہونے اور اس دور میں انصار بھائیوں کونئی نسل کے لئے نمونہ قائم کرنے اور ان کی تربیت کی طرف توجہ دلائی۔تاریخ : ۷ اگست ۱۹۸۹ء مقام: شیخو پوره شهر مرکزی نمائندہ: مکرم ملک منور احمد صاحب جاوید قائد تحریک جدید ررپورٹ : اجلاس عام نماز مغرب کے بعد اجلاس عام ہوا جس میں مرکزی نمائندہ نے شعبہ تربیت، اصلاح وارشاد اور تحریک جدید کے بارے میں واقعاتی رنگ میں تفصیل پیش کی۔غیر از جماعت سے رابطہ بڑھانے اور ان کو زیارت مرکز کے لئے ربوہ لانے کی تحریک کی گئی۔چندہ تحریک جدید کو معیاری بنانے اور اس کی جلد ادائیگی کی طرف توجہ دلائی گئی۔حاضری ایک سو پندرہ تھی۔تاریخ: ۱۸،۱۷ اگست ۱۹۸۹ء مقام محمود آباد ضلع جہلم مرکزی نمائندگان : مکرم چوہدری شبیر احمد صاحب ، مکرم شیخ مبارک احمد صاحب ، مکرم غلام حسین صاحب مختصر رپورٹ : اجلاس عام : بعد نماز مغرب مکرم چوہدری شبیر احمد صاحب نے نماز با جماعت، اطاعت اور مالی قربانی کی طرف توجہ دلائی۔حاضری پینسٹھ تھی۔مجلس سوال و جواب : سوال و جواب کی دلچسپ مجلس ہوئی۔مکرم چوہدری شبیر احمد صاحب نے حضور انور کے خطاب جشن تشکر اور قادیان کے جشن تشکر کے موقعہ پر بھارت ٹی وی کی کوریج ویڈیوفلم کے ذریعہ دکھائی۔درس: نماز فجر کے بعد درس مکرم چوہدری شبیر احمد صاحب نے دیا اور دعوت الی اللہ کی طرف توجہ دلائی۔تاریخ: ۱۸ اگست ۱۹۸۹ء مقام: جہلم شہر