تاریخ انصاراللہ (جلد 3) — Page 327
۳۲۷ مرکزی نمائندگان : مکرم چوہدری شبیر احمد صاحب، مکرم شیخ مبارک احمد صاحب، مکرم غلام حسین صاحب مختصر رپورٹ: اجلاس زعماء: ساڑھے دس بجے اجلاس زعماء ہوا۔مکرم چوہدری شبیر احمد صاحب نے محاسبہ کے بارہ میں احسن رنگ میں لوگوں کو توجہ دلائی۔مکرم شیخ مبارک احمد صاحب قائد وقف جدید نے دفتر کے تیار کردہ گوشوارہ جات کی روشنی میں زعماء کو توجہ دلائی۔زعماء کے سامنے رپورٹ کی اہمیت بیان کی۔شعبہ مال، شعبہ تعلیم و تربیت، رسالہ انصار اللہ اور سائیکلوں کی خریداری تحریک جدید اور وقف جدید کی طرف توجہ دلائی۔حاضری زعماء 2 تھی۔خطبہ جمعہ: خطبہ جمعہ میں مکرم چوہدری صاحب نے غزوہ احزاب کے واقعات کی روشنی میں قربانیوں کو انتہا تک پہنچانے کی تلقین کی۔حاضری ایک سو پچاس تھی۔تاریخ : ۱۸ اگست ۱۹۸۹ء مرکزی نمائندہ: مکرم مولوی بشیر احمد صاحب قمر مربی سلسله مقام: حافظ آباد مختصر رپورٹ : اجلاس عاملہ مجلس عاملہ کے اجلاس میں شعبہ جات کا جائزہ لیا گیا۔حاضری چار تھی۔اجلاس عام : اجلاس عام میں مرکزی نمائندہ نے تربیتی امور اور دعوت الی اللہ کی طرف توجہ دلائی۔مجلس سوال و جواب : مکرم مولوی صاحب نے سوالات کے جوابات دیئے۔خاص طور پر تعزیتی مجالس میں غیر از جماعت رسم و رواج کی اسلام میں کیا حیثیت ہے؟ اس میں شریک ہو کر ان کے ساتھ تعاون کرنا چاہیئے کہ نہ؟ حاضری پینتالیس تھی۔تاریخ : ۲۰ اگست ۱۹۸۹ء مقام: سرگودھا شہر مرکزی نمائندگان : مکرم مولانا غلام باری صاحب سیف ، کرم ملک منور احمد صاحب جاوید قائد تحریک جدید مختصر رپورٹ: اجلاس عام : نماز مغرب وعشاء کے بعد اجلاس عام ہوا۔مکرم مولانا غلام باری صاحب سیف نے ابتلاؤں کے شیریں ثمرات کے موضوع پر نہایت موثر خطاب فرمایا۔مکرم ملک منور احمد صاحب جاوید نے وقت کی اہمیت اور اس کے نتیجے میں پیدا ہونے والی ذمہ داریوں اور ان کی ادائیگی کا طریق کار بیان کیا۔مجموعی حاضری ایک سوانسٹھ تھی۔دورہ ملتان و بہا ولپور ۲۴ اگست کو ملتان، بہاولپور کی مجالس کا دورہ کرنے کے لئے مکرم محمد اسلم صاحب شاد قائد تربیت ، مکرم شیخ مبارک احمد صاحب قائد وقف جدید ، مکرم محمد اعظم صاحب اکسیر مربی سلسلہ، مکرم غلام حسین صاحب کار کن دفتر مرکز سے روانہ ہوئے۔تاریخ : ۲۴ اگست ۱۹۸۹ء مقام ملتان مختصر رپورٹ : اجلاس عام : نماز مغرب کے بعد اجلاس عام ہوا جس میں مکرم مولوی محمد اعظم صاحب اکسیر نے دعوت الی اللہ کے بارے میں موثر طور پر توجہ دلائی۔مکرم محمد اسلم صاحب شاد نے تربیت اور نماز با جماعت کے