تاریخ انصاراللہ (جلد 3)

by Other Authors

Page 310 of 1118

تاریخ انصاراللہ (جلد 3) — Page 310

۳۱۰ کے بعد نماز فجر اور درس حدیث ہوا۔عاملہ لجنہ : عہدیداران لجنہ سے میٹنگ میں تفصیلی مشورہ کے بعد انہیں دعوت الی اللہ کا کام تیز کرنے کی طرف توجہ دلائی۔عہدیداران نے پیش رفت کا وعدہ کیا۔عہدیداران کی میٹنگ : ۱۰ بجے صبح ضلعی میٹنگ ہوئی۔مولوی محمد اسماعیل منیر صاحب نے صدارت کی۔میٹنگ میں امیر صاحب ضلع ، ناظم ضلع ، قائد ضلع ، مشاورتی کمیٹی کھاریاں، تین مربی صاحبان ، نمائنده لجنه ضلع ، دونگران حلقہ جات اور سیکرٹریان اصلاح وارشاد شامل ہوئے۔گذشتہ ماہ کی مساعی کا جائزہ لیا گیا۔مکرم مولا نا اسماعیل منیر صاحب نے کہا کہ دعوت الی اللہ کا کام ، لٹریچر، ویڈیو کیسٹ ، آڈیو کیسٹ ، مجالس سوال و جواب ، جلسہ ہائے سیرت النبی صلی اللہ علیہ وسلم کے ذریعہ بڑھایا جائے۔خطبہ جمعہ: خطبہ میں آیت لَئِن شكرتم لا زید نکم کے تحت خلافت کی برکات اور تحریکات بالخصوص قیام صلوۃ اور دعوت الی اللہ پر عمل پیرا ہونے کی طرف توجہ دلائی گئی اور دعائے مباہلہ میں باقاعدہ شمولیت کی تحریک کی گئی۔حاضری تقریبا تین سو چھیں تھی۔بزم ارشاد: نماز جمعہ کے بعد بزم ارشاد ہوئی جس میں تین احباب نے دعوت الی اللہ کے سلسلہ میں اپنے تجربات بیان کئے۔بزم ارشاد کے معا بعد کھاریاں کی مشاورتی کمیٹی دعوت الی اللہ کا اجلاس مولانا اسماعیل منیر صاحب کی صدارت میں ہوا جس میں تقسیم کا ر کر دی گئی۔اجلاس عام : منڈی بہاؤ الدین: مغرب کے وقت و فد شاہ تاج شوگر ملز پہنچا۔اجلاس عام میں مکرم شمیم احمد خالد صاحب نے دعوت الی اللہ کی ضرورت واہمیت اور ذرائع پر مختصر تقریر کی۔دعا کے بعد اجلاس ختم ہوا۔وفد رات پونے سات بجے ربوہ پہنچا۔تاریخ : ۲۴ جنوری ۱۹۸۹ء مقام : فیصل آبا دشہر مرکزی نمائندگان : مکرم مولانا محمد اسماعیل صاحب منیر، مکرم محمد اسلم صاحب صابر، مکرم محمد اسلم صاحب شاد منگلا، مکرم منور شمیم خالد صاحب مختصر رپورٹ : انفرادی رابطہ و اجلاس عام : شہر کے کمزور گھروں سے ذاتی رابطہ کیا گیا۔رضا آباد کے سات گھروں کے افراد کو اکٹھا کر کے مرکزی پرگرام کے مقاصد کے حصول کی کوشش کی۔تعلیم و تربیت کی کمی ہے۔رضا آباد کے کسی گھرانہ میں الفضل نہیں جاتا تھا۔اس لئے الفضل کو مرکز نماز میں منگوانے رکھنے اور پڑھنے کی تلقین کی گئی۔چالیس کتب سلسلہ فروخت کی گئیں۔تاریخ: ۲۵ جنوری ۱۹۸۹ء مقام : فیصل آبا دشہر مرکزی نمائندگان : مکرم محمد اسلم صاحب شاد منگلا ، مکرم لطیف احمد صاحب مربی سلسله، مکرم بشارت احمد صاحبه چیمہ نائب قائد اصلاح و ارشاد