تاریخ انصاراللہ (جلد 3)

by Other Authors

Page 243 of 1118

تاریخ انصاراللہ (جلد 3) — Page 243

۲۴۳ نے اطاعت اور شرائط بیعت کے موضوع پر تقریر کی۔اس اجلاس میں انصار نو ، خدام چھ اور اطفال پندرہ کل تمھیں افراد نے شرکت کی۔جبکہ اسی روز بعد نماز مغرب چک ۹ پنیار کے اجلاس عام میں مکرم محمد اسلم شاد صاحب نے حضور کے دو خطبات کا خلاصہ پیش کیا۔اس کے بعد مکرم چوہدری حمید اللہ صاحب نے نماز باجماعت نماز تہجد، اطاعت ، اخوت اور خلافت سے وابستگی کے موضوعات پر تقریر کی اور مرکزی ہدایات پہنچائیں۔اجلاس میں انصار پچپیں، خدام اکیس ، اطفال گیارہ اور لجنات ستائیس کل حاضری پچاسی رہی۔مقام : ماڈل ٹاؤن ودار الذکر لاہور تاریخ: ۱۲ ۱۳ جنوری ۱۹۸۸ء مرکزی نمائندگان : مکرم مولا نا غلام باری صاحب سیف، مکرم محمد اسماعیل صاحب منیر قائد اصلاح وارشاد، مکرم صوفی بشارت الرحمن صاحب استاد جامعہ احمدیہ مختصر رپورٹ : مجلس سوال و جواب : مورخہ ۱۲ جنوری کو مجلس انصار اللہ کے تحت ماڈل ٹاؤن میں امیر جماعت احمد یہ لاہور مکرم چوہدری حمید نصر اللہ صاحب کی صدارت میں مجلس سوال و جواب منعقد ہوئی۔حاضری تین سو تھی جس میں نصف تعداد غیر از جماعت احباب کی تھی۔جوابات مکرم چوہدری حمید نصر اللہ صاحب ، مکرم مولانا غلام باری صاحب سیف ، مکرم صوفی بشارت الرحمن صاحب، مکرم مولانا محمد اسماعیل صاحب منیر اور مکرم عبد السلام صاحب طاہر نے دیئے۔جبکہ سوال و جواب سے قبل مکرم غلام باری صاحب سیف نے اللہ تعالیٰ کا ایک وفا شعار بندہ ہمارا آقا محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے موضوع پر تقریر کی جبکہ مورخہ ۱۳ جنوری کو دارالذکر لا ہور میں انصار اللہ کے تحت اجلاس عہدیداران منعقد ہوا۔جس میں مکرم محمد اسماعیل صاحب منیر نے قیادت اصلاح وارشاد کے سے متعلق ہدایات دیں۔اجلاس کی صدارت مکرم کرنل دلدار احمد صاحب ناظم ضلع نے کی۔بعد میں مکرم مولا نا سیف صاحب نے دعوت الی اللہ کی اہمیت سیرت النبی صلی اللہ علیہ وسلم کے واقعات کے حوالے سے بیان کی۔اجلاس میں زعماء اعلیٰ سات منتظمین اصلاح وارشادسات، حلقہ جات کے اٹھارہ کل تینتیس عہد یداران نے شرکت کی۔تاریخ: ۱۴، ۱۵ جنوری ۱۹۸۸ء مقام : کالی بیر جھنگڑ حاکم والا۔سید والا ضلع شیخوپورہ مرکزی نمائندگان : مکرم مولا نا عبد الوہاب صاحب مربی سلسلہ، مکرم کیپٹن شمیم احمد صاحب خالد نائب قائد اصلاح وارشاد، مکرم سید منصور احمد صاحب بشیر نائب قائد اصلاح وارشاد سررپورٹ : اجلاس عام : مورخہ ۱۴ جنوری کو مرکزی نمائندگان نے کالی بیر میں مجلس کی کارکردگی کا جائزہ لے کر ہدایات جاری کیں۔اس دن بعد نماز عشاء مرکزی وفد نے جھنگڑ حاکم والا کے جلسہ سیرت النبی صلی اللہ علیہ وسلم میں شرکت کی جس میں مکرم سید منصور احمد صاحب بشیر نے سلائیڈ لیکچر دیا اس کے بعد مکرم عبد الوہاب صاحب نے سیرت النبی صلی اللہ علیہ وسلم کے موضوع پر تقریر کی۔اجلاس میں حاضری تقریباً ایک سو پچاس تھی جبکہ غیر از جماعت احباب تقریباً سو تھے۔اگلے روز مورخہ ۱۵ جنوری کی صبح نماز تہجد اور نماز فجر کے بعد اجلاس دوم شروع ہوا۔