تاریخ انصاراللہ (جلد 3)

by Other Authors

Page 226 of 1118

تاریخ انصاراللہ (جلد 3) — Page 226

۲۲۶ تحریک جدید کے وسیع میدان میں ہونے والے دعوت الی اللہ کے کام کی بعض خوشکن تفصیلات پیش کی گئیں جن کا تقاضہ ہے کہ پاکستان کا ہر احمدی اپنے قدم کو تیز کرے اور مالی قربانی کے میدان میں آگے بڑھے۔خطبہ میں دوسو پچاس احباب نے شرکت کی۔مقام : ہانڈ و گجر۔لاہور تاریخ: ۴ استمبر ۱۹۸۷ء مرکزی نمائندگان : مکرم ملک منور احمد جاوید صاحب قائد تحریک جدید، مکرم کرنل دلدار احمد صاحب ناظم ضلع لاہور، مکرم مولوی بشیر الدین صاحب مربی سلسلہ، مکرم غلام حسین صاحب کا رکن مجلس سر رپورٹ : نماز با جماعت کی اہمیت اور ضرورت سے احباب کو آگاہ کیا گیا کہ یہی جماعت کے احباب کی شناخت کا ذریعہ ہے۔دعوت الی اللہ کی اہمیت بیان کی گئی۔بعد ازاں تحریک جدید کے میدان میں ہونے والی دعوت الی اللہ کی تفصیلات پیش کر کے احباب کو تحریک جدید کے وعدہ جات میں اضافے کرنے کی طرف توجہ دلائی گئی۔کل حاضری پچپن تھی۔لاہور کی مجالس سے آٹھ ہزار چندہ مجلس وصول کیا گیا۔تاریخ : ۶ استمبر ۱۹۸۷ء مقام : فیصل آباد مرکزی نمائندگان : مکرم ملک منور احمد جاوید صاحب ،مکرم حافظ مظفر احمد صاحب، مکرم غلام حسین صاحب کا رکن مجلس مختصر رپورٹ: ہر دو مجالس انصار اللہ فیصل آبادشہر کا ایک مشترکہ اجلاس عام منعقد کیا گیا۔دعوت الی اللہ سے متعلق احباب کی خدمات میں گذارشات کی گئیں۔اس کی ضرورت واہمیت اور اس کے طریقوں پر روشنی ڈالی گئی۔پاکستان سے باہر ہونے والے دعوت الی اللہ کے کاموں کی تفصیل دوستوں کے سامنے پیش کی گئی کہ کس طرح اللہ تعالیٰ تحریک جدید کے ذریعہ اکناف عالم میں تبلیغ اسلام کے کاموں کو وسعت بخشتا چلا جا رہا ہے۔جس کا حتمی تقاضہ یہی ابھرتا ہے کہ (۱) سب احمدی داعیان الی اللہ بن جائیں (۲) بیرون ملک دعوت الی اللہ کے لیے تحریک جدید کے تحت معیاری وعدہ جات پیش کریں۔نماز با جماعت کی اہمیت کے بارہ میں احباب کو توجہ دلائی کہ اس کے بغیر انفرادی کامیابی ممکن ہے نہ ہی اجتماعی غلبہ۔کوئی احمدی نماز با جماعت کی لذت سے نا آشنا نہ رہے۔کل حاضری چھ سو چھپیں رہی۔ساڑھے تین ہزار روپے چندہ مجلس وصول کیا گیا۔تاریخ: ۸ استمبر ۱۹۸۷ء مقام: گوجره مرکزی نمائندہ: مکرم رشید احمد صاحب زیر وی نائب قائد تحریک جدید مررپورٹ : یکصد احباب سے بالمشافہ ملاقات کی گئی۔بیرون ملک تحریک جدید کے تحت ہونے والی دعوت الی اللہ کی تفصیلات پیش کی گئیں کہ کس طرح اللہ تعالیٰ بیرون ملک اپنے فضل کے نئے نئے راستے کھولتا جارہا ہے اور کس تیز رفتاری کے ساتھ ہمارے امام آگے ہی آگے بڑھتے جارہے ہیں۔ضروت ہے کہ ہم اپنی قربانیوں پر نظر ثانی کریں اور تحریک جدید میں معیاری وعدہ جات پیش کریں۔تاریخ: ۸ استمبر ۱۹۸۷ء مقام : سرگودھا