تاریخ انصاراللہ (جلد 3) — Page 196
١٩٦ شرکت کی اور سوال کئے جن کا مولانا صاحب نے احسن رنگ میں جواب دیا۔تاریخ : ۲۴ اپریل ۱۹۸۶ء مقام علی پور ضلع مظفر گڑھ، لیہ شہر مرکزی نمائندگان : مکرم محمد اسلم صابر صاحب ، مکرم سید قمر سلیمان احمد صاحب ، مکرم غلام حسین صاحب مختصر رپورٹ : ان علاقوں میں وفد نے مالی قربانیوں میں اضافہ کی تحریک نیز حالات حاضرہ کے پیش نظر نماز با جماعت، دعاؤں ، دعوت الی اللہ کے تحت مجلس سوال و جواب منعقد کرنے کی تلقین کی اور سلائیڈز کی نمائش کی۔تاریخ : ۲۴ تا ۲۶ اپریل ۱۹۸۶ء بستی احمد پور، تونسہ، شیر گڑھ ، کوٹ قیصرانی مقام ڈیرہ غازی خان ہستی رنداں ، بستی سہرانی، مرکزی نمائندگان : مکرم محمد اسلم صابر صاحب، مکرم مرزا محمد الدین ناز صاحب مختصر رپورٹ: مکرم محمد اسلم صابر صاحب نے احباب جماعت کو اپنے دورے کا مقصد بتایا۔نماز با جماعت ، صبر واستقامت اور دعا کی تلقین ، دفتر چهارم تحریک جدید میں تمام افراد کو شامل کرنے کے لئے انصار اللہ کی ذمہ داریوں کی طرف توجہ دلائی۔وفد کے اراکین نے احباب جماعت کے ساتھ مرحوم امیر حیدر خاں قیصرانی صاحب کی قبر پر دُعا کی۔مکرم مظفر احمد سدھن صاحب نے ماریشس کے حالات بیان کئے جس سے حاضرین نے بہت اچھا اثر لیا۔تاریخ : ۲۸ اپریل ۱۹۸۶ء مقام بضلع فیصل آباد مرکزی نمائندگان: مکرم صاحبزادہ مرزا انس احمد صاحب، مکرم مرزا محمد الدین نا ز صاحب مختصر رپورٹ : مکرم مرزا انس احمد صاحب نے زعماء انصار اللہ ضلع فیصل آباد کو توجہ دلائی کہ انصار اللہ کی تنظیم ذاتی تربیت اور اپنے بیوی بچوں کی تربیت کے لحاظ سے بہت اہم ہے۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے آنے کی غرض، جماعت کے قیام کی غرض ، توحید باری تعالیٰ کا قیام، اسلام کی اشاعت ، نیز قرآن کریم ناظرہ قرآن کریم باترجمہ سیکھنے اور سکھانے کا انتظام کیا جائے ، نماز با جماعت ، ذکر الہی ، داعی الی اللہ ہونے کے ناطے احباب کی توجہ مبذول کراتے ہوئے کہا کہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کا پیغام ساری دنیا تک پہنچانا ہمارا سب کا فرض ہے۔مکرم مرزا محمد الدین ناز صاحب نے وقف جدید کے بارہ میں بتایا۔وعدہ وقف جدید ، وصولی چندہ وقف جدید اور رسالہ انصار اللہ کی خریداری کی طرف احباب کی توجہ مبذول کروائی۔دعا کے ساتھ اجلاس اختتام پذیر ہوا۔تاریخ: ۲۹ اپریل تا ۳ رمئی ۱۹۸۶ء مقام: راولپنڈی، اسلام آباد، واہ کینٹ، ٹیکسلا، اٹک، مردان، پیشاور ،نوشہرہ۔مرکزی نمائندگان : مکرم ملک منور احمد جاوید صاحب، مکرم غلام حسین صاحب