تاریخ انصاراللہ (جلد 3) — Page 188
۱۸۸ صاحب ، کرم عبد الرحمن صاحب، مکرم اصغر علی صاحب اور مکرم خواجہ محمود احمد صاحب پر مشتمل ایک کمیٹی بنائی گئی۔اجلاس عام کے بعد اس کمیٹی نے غور کیا اور علاقے تقسیم کئے۔یہ کمیٹی کو بھی 19 مارچ تک قیام نماز فجر ،مغرب، عشاء الگ الگ تنظیم وار بمقابلہ تجنید حاضری مرکز میں بھجوانے کی تاکید کی گئی۔اسی طرح اصلاح وارشاد کے سلسلہ میں تلقین کی۔پندرہ انصار نے مجلس سوال و جواب کے انعقاد کا وعدہ کیا۔تحریک جدید کے سلسلہ میں بیرون ملک ہونے والے کام کو پیش کیا گیا۔مالی قربانی کو بڑھانے کی تلقین کی۔گذشتہ سال کے کل وعدہ پینتیس ہزار کو دو گنا کر کے پچہتر ہزار روپے کرنے کی تحریک کی۔ایک کمیٹی بنادی گئی جو مکرم زعیم اعلیٰ صاحب حلقہ غربی، مکرم سیکرٹری صاحب تحریک جدید ، مکرم ڈاکٹر عبد القادر صاحب، مکرم عبد المجید صاحب در ولیش اور مکرم ملک محمود احمد صاحب پر مشتمل تھی۔مقام مجلس امیر پارک گوجرانوالہ مختصر رپورٹ : بعد نماز عشاء اجلاس عام مکرم امیر صاحب گوجرانوالہ کی صدارت میں ہوا حاضری انصاری ، خدام سے تھی اطفال اس کے علاوہ تھے۔مکرم ملک منور احمد جاوید صاحب نے نماز با جماعت ، اصلاح وارشاد اور تحریک جدید کے شعبہ کے تفصیلاً کام بتائے۔نمازوں کی حاضری کی نگرانی کرنے کے لئے فجر ، مغرب اور عشاء کے نگران مقرر کئے گئے۔مجالس سوال و جواب کے انعقاد کے لئے سولہ احباب نے وعدہ کیا۔تحریک جدید کے وعدہ جات میں اضافہ کی طرف توجہ دلائی گئی اور کمیٹی سے تعاون کرنے کی تلقین کی گئی۔تاریخ : ۲ مارچ ۱۹۸۶ء مقام : تربیتی دورہ ٹو بہ ٹیک سنگھ و گوجرہ شہر مرکزی نمائندہ: مکرم رشید احمد صاحب زیر وی نائب قائد تحریک جدید مختصر رپورٹ : وعده جات تحریک جدید مبلغ نو سو چھیالیس روپے تھے۔مرکزی نمائندہ کی تحریک سے یہ وعدہ ایک ہزار پانچ سو چورانوے روپے ہو گیا۔مکرم سید محمد اشرف صاحب نے اپنا وعدہ پچپن روپے سے بڑھا کر پانچ سو کر کے معاونین خصوصی صف دوم میں شامل ہونے کی سعادت حاصل کی۔آٹھ بجے صبح مرکزی نمائندہ گوجرہ پہنچے۔نمائندہ کی تحریک پر مکرم مربی صاحب سلسلہ نے تحریک جدید کے بارہ میں خطبہ جمعہ دیا۔ان کے بعد مرکزی نمائندہ نے وعدہ جات میں اضافہ کے لئے تحریک کی۔تاریخ : ۷، ۸ مارچ ۱۹۸۶ء مقام تربیتی دوره اضلاع ملتان و ساہیوال مرکزی نمائندگان : مکرم صدر صاحب مجلس، مکرم قائد تحر یک جدید ، مکرم غلام حسین صاحب کا رکن دفتر مختصر رپورٹ: اس دورہ کے دوران حسب ذیل اجلاسات منعقد ہوئے۔اجلاس مجلس عاملہ : اجلاس مجلس عاملہ ملتان شہر حاضری ہی رہی۔اجلاس ناظمین اضلاع اجلاس ناظمین اضلاع ملتان، بہاولپور، ڈیرہ غازی خان ڈویژن۔خطبہ جمعہ ملتان شہر حاضری خدام، اطفال، انصار ، لجنات کل ایک سو چھپیں تھی۔