تاریخ انصاراللہ (جلد 3) — Page 185
۱۸۵ تاریخ : ۹ فروری ۱۹۸۶ء مقام : تربیتی اجتماع ضلع جہلم مرکزی نمائندگان : مکرم ملک منور احمد جاوید صاحب، مکرم رشید احمد زیروی صاحب مختصر رپورٹ : مجالس محمود آباد، کالا گجراں، منگلا ، کلر کہار، ڈنڈوت ، کوٹلہ فقیر، دوالمیال، بھون ، چپ بورڈ اور چکوال کا مشترکہ اجلاس ہوا۔اصلاح و ارشاد کے شعبہ میں مجالس سوال و جواب کے انعقاد تعلیمی کلاسز کی ضرورت ، تحریک جدید کے مالی جہاد میں تمام افراد کو شامل کرنے کے لئے توجہ دلائی گئی۔محبت و پیار، نرمی لیکن مستقل مزاجی کے ساتھ اصلاح وارشاد اور تربیت کے کام کی طرف توجہ دلائی گئی۔مقام : بھلوال ضلع سرگودها تاریخ: ۱۳ ۱۴ فروری ۱۹۸۶ء اراکین : مکرم مولوی محمد اسماعیل منیر صاحب ، مکرم محمد عبد اللہ صاحب، مکرم صو بیدا ر صلاح الدین صاحب مختصر رپورٹ : تربیتی دورہ کیا گیا جس میں اصلاح وارشاد، تربیت، اور دیگر شعبہ جات کے سلسلہ میں ہدایات دی گئیں۔بیسٹس کا جائزہ لیا گیا۔بزم ارشاد اور مجالس سوال و جواب پر زور دیا گیا۔حاضری انصار ، خدام اطفال ما تھی۔تاریخ : ۱۴ فروری ۱۹۸۶ء ۵۸ مقام: جھنگ صدر مرکزی نمائندگان : مکرم مبشر احمد صاحب کاہلوں ، رشید احمد صاحب زیروی مختصر رپورٹ : تربیتی اجتماع منعقد کیا گیا حاضری انصار ، خدام ، اطفال ، لجنہ تھیں اور ناصرات ہیں ۸۸ تھیں۔ادائیگی نماز با جماعت، قرآن کریم پڑھنا اور پڑھانا، اس کا ترجمہ سیکھنا اور اس پر غور کرنا ، فریضہ دعوت الی اللہ ، کیسٹ سنا اور سنانا ، ہدایات پر عمل کرنا اور حضور کی خدمت میں خط لکھنے کی طرف نہایت احسن پیرایہ میں توجہ دلائی گئی۔تاریخ: ۱۴ فروری ۱۹۸۶ء مقام: سیالکوٹ مرکزی نمائندگان : مکرم چوہدری شبیر احمد صاحب ، مکرم محمد اسلم شاد صاحب منگلا مختصر رپورٹ : نظامت ضلع سیالکوٹ کا تربیتی اجتماع منعقد ہوا۔ایک سو اٹھارہ مجالس کے پچاس نمائندے شامل ہوئے۔بارش کی وجہ سے حاضری کم تھی۔مکرم چوہدری شبیر احمد صاحب نے تعلیم ، تربیت، اصلاح وارشاد، تحریک جدید اور مکرم منگلا صاحب نے تربیت، تجنید اور عمومی کے بارہ میں ہدایات دیں۔حضور کے کیسٹس بڑی کثرت سے سنے جاتے تھے۔حاضرین کے علاقوں میں گیارہ بیعتیں ہوئیں۔تاریخ : ۶ فروری ۱۹۸۶ء مقام : تتلے عالی ، نوشہرہ ورکاں، گرمولہ ورکاں ضلع گوجرانوالہ مرکزی نمائندگان : مکرم ملک منور احمد جاوید صاحب، غلام حسین صاحب کا رکن دفتر سر رپورٹ : ان مقامات پر تربیتی اجتماعات منعقد ہوئے۔مورخہ ۱۶ جنوری ۱۹۸۶ء بعد نماز عصر تتلے عالی، نماز مغرب کے بعد نوشہرہ ورکاں اور نماز عشاء کے بعد گر مولاور کاں میں اجتماعات منعقد ہوئے۔سب مقامات