تاریخ انصاراللہ (جلد 3)

by Other Authors

Page 165 of 1118

تاریخ انصاراللہ (جلد 3) — Page 165

۱۶۵ کی کم از کم تعمیل ہوتی ہے۔نمازوں کی بر وقت ادائیگی کی طرف متوجہ کیا۔بعد ازاں جماعت احمدیہ کے مستقبل کے بارے میں حضور کی پیشگوئیاں احباب کے سامنے پیش کیں اور بتایا کہ یہ تقدیر مبرم ہے جو ہو کر رہے گی۔جماعت احمدیہ کے سر پر ہمیشہ اللہ تعالیٰ کا سایہ رہا اور انشاء اللہ تعالیٰ رہے گا۔دعا کے بعد اجلاس برخاست ہوا۔اجلاس عاملہ: ہر دو مجالس گوجرانوالہ شہر کا مشترکہ اجلاس عاملہ ہوا جس میں صدر محترم نے شعبہ جات تربیت، تعلیم ، اصلاح وارشاد، تجنید اور تحریک جدید کا جائزہ لیا اور ہدایات دیں اور آخر میں تحریک جدید کے سلسلہ میں دو کمیٹیاں بنائیں جو اپنی اپنی مجلس میں معاونین خصوصی صف اوّل اور صف دوم کے وعدہ جات میں اضافہ کرائے اور نئے معاونین خصوصی بنائے گی اور یہ سارا کام بیس دن کے اندراندر ختم کرے گی۔کمیٹی برائے باغبانپورہ: (۱) مکرم ڈاکٹر عبد القادر صاحب۔صدر (۲) مکرم اسد گوندل صاحب۔سیکرٹری (۳) مکرم حاجی محمد شریف صاحب - ممبر (۴) مکرم عبدالحمید صاحب درویش۔ممبر کمیٹی برائے امیر پارک : (۱) مکرم عبدالواسع صاحب۔صدر (۲) مکرم ملک محمود احمد صاحب۔سیکرٹری (۳) مکرم بشارت احمد صاحب - ممبر (۴) مکرم مرزار فیق احمد صاحب۔ممبر دورہ ضلع کوٹلی آزاد کشمیر مکرم پر و فیسر محمد اسلم صابر صاحب اور مکرم عمر معاذ صاحب پر مشتمل وفد ۳ اپریل ۱۹۸۶ء کو کوٹلی پہنچا۔بعد نماز جمعہ احباب سے خطاب میں چندہ جات کی تحریک کی گئی۔بعد نماز مغرب خلیل آباد میں اجلاس عام تحریک جدید و وقف جدید کے چندہ جات کی طرف توجہ دلائی گئی۔ممبران مورخہ ۵ اپریل ۱۹۸۶ء کو آرام باڈی روانہ ہوئے۔احباب جماعت سے خطاب کیا۔ظہر کے بعد بھابڑہ روانہ ہوئے جہاں نماز مغرب کے بعد ا حباب سے خطاب کیا۔وقف جدید و تحریک جدید کی طرف توجہ دلائی۔یہاں سے وفد ۶ اپریل ۱۹۸۶ء چر ناڑی روانہ ہوا جہاں احباب سے خطاب کیا گیا۔چر ناڑی میں امیر صاحب ضلع بھی پہنچ گئے۔چر ناڑی جلسہ میں دو افراد غیر از جماعت بھی موجود تھے۔چر ناڑی سے ندیری کے لئے روانہ ہوئے۔ندیری میں زعیم مجلس کا انتخاب کروایا گیا۔نماز مغرب کے بعد گوئی میں جلسہ سے خطاب کیا گیا اور زعیم صاحب کا انتخاب کروایا گیا۔دورہ مرکزی وفد ضلع ڈیرہ غازیخان ۱۲۴ اپریل ۱۹۸۶ء کومکرم قائد صاحب تجنید اور مکرم مظفر احمد صاحب سُدھن آف ماریشس ( طالب علم جامعہ) ضلع ڈیرہ غازیخان کی مجالس سے رابطہ کے لئے تشریف لے گئے۔۲۴ اپریل کو ڈیرہ غازیخان میں اجلاس عام منعقد ہوا۔اگلے روز صبح وفد ناظم ضلع مکرم محمد اعظم قیصرانی صاحب کے ہمراہ بذریعہ ویگن بستی رنداں، بستی سہرانی اور احمد پور گیا۔ساڑھے بارہ بجے واپس ڈیرہ غازیخان آکر نماز جمعہ ادا کی اور بعد جمعہ تونسہ شریف، شیر گڑھ اور کوٹ قیصرانی کا دورہ کیا ہر جگہ احباب جماعت سے گے ے گفتگو اور موجودہ حالات میں عائد دوہری