تاریخ انصاراللہ (جلد 3)

by Other Authors

Page 121 of 1118

تاریخ انصاراللہ (جلد 3) — Page 121

۱۲۱ -17 ۱۶ عوامی رابطے کی مہم شروع کی جائے جس میں غریبوں ، مزدوروں وغیرہ کے طبقوں سے رابطہ ہو۔کھیل کے ذریعہ سے رابطہ پیدا کیا جائے۔فیکٹریوں اور افسران بالا کے ذریعے سے بھی رابطہ کی مہم جاری رکھی جائے۔۱۷۔غیر احمدی علماء یا مشاہیر نے جماعت احمد یہ یا بانی جماعت کے حق میں جو آراء دی ہیں وہ سامنے لائی جائیں۔۱۸- اخبارات میں شائع ہونے والے سیاسی مضامین یا ایسے مضامین جن کا ملکی سیاست پر اثر ہو، ان کے جواب مضامین یا خطوط کے ذریعہ سے اخبارات میں لائے جائیں ایسے مضامین میں سیاسی طور پر ہونے والے مظالم اور عام زیادتیوں کا بھی ذکر کیا جاسکتا ہے۔-19 ۱۹- حسب حالات اعتدال کی حکمت عملی اختیار کی جائے مثلاً نہ ہم اس انتہاء پر جائیں کہ سر عام اپنے (مومن) ہونے کے اعلان کرتے پھریں ( اور فتنہ کو دعوت دیں ) اور نہ ہم اس انتہاء پر جائیں کہ کلمہ کی مذمت کریں یا اسے چھوڑ دیں۔ان دونوں انتہاؤں کے درمیان رہ کر ہمیں اپنا تبلیغی منصوبہ چلانا ہو گا مثلاً تو حید باری تعالیٰ اور آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی شان سے متعلق اپنا عقیدہ بتایا جائے جو کسی طرح پر بھی اختلافی موضوع نہیں ہے۔۲۰ - تاریخ اسلام کے عبرت ناک واقعات اور حصے لوگوں کے سامنے لائے جائیں جن کا بالواسطہ ہمارے موجودہ حالات سے بھی تعلق ہو۔۲۱- اسلام کے احکام کی حکمت جو حضرت مسیح موعود نے ہمیں سکھائی اور جو آپ کی کتابوں میں موجود ہے ، وہ ان لوگوں کو بتائی جائے جو اس سے بے بہرہ ہیں۔۲۲- صحابہ آنحضرت کی قربانیاں اور خدمات اسی طرح جماعت کے مبلغین کی تبلیغی خدمات لوگوں کے سامنے لائی جائیں۔-٢٣ -۲۴ ۲۲ - حضرت مسیح موعود کی انداری پیشگوئیاں حکمت کے ساتھ لوگوں کو سنائی جائیں۔عوام کو بتایا جائے کہ اس وطن عزیز میں ظالمانہ کارروائی کرنے والوں اور مداخلت فی الدین کرنے والوں کا انجام کیا ہوا ؟ ۲۵ - ربیع الاول کا مہینہ آرہا ہے۔سیرۃ النبی کے جلسوں کے پروگرام دیہاتوں سے شروع کرائے جائیں۔۲۶۔ایسے مضامین جو ہمارے حق میں شائع ہوں (کسی اخبار یا رسالے میں ) وہ فوٹوسٹیٹ یا سائیکلو سٹائل کر کے لوگوں میں عام کئے جائیں۔۲۷- اذان کے بارے میں کوئی ذی اثر شخصیت ہمارے حق میں بیان دینا چاہے تو کوشش کر کے وہ بیان اخباروں میں دلوائے جائیں۔۲۸ - آرڈینینس کی شکلوں، اس کے مضامین اور الفاظ کو زیر بحث لاکر اس کے ظلم وتشد دکونمایاں کیا