تاریخ انصاراللہ (جلد 3)

by Other Authors

Page 96 of 1118

تاریخ انصاراللہ (جلد 3) — Page 96

۹۶ صد سالہ احمد یہ جوبلی منصوبہ کے شیریں ثمرات مکرم مسعود احمد صاحب جہلمی نے مندرجہ بالا عنوان کے تحت پہلے اس منصو بہ کی تفصیلات بیان کیں اور پھر اس کے شیریں ثمرات پیش کئے۔سیدنا حضرت خلیفہ اسیح الثالث نے ۱۹۷۳ء کے جلسہ سالانہ پر اس منصوبہ کا اعلان فرمایا تھا۔جس کے ذریعہ ۱۹۸۹ء میں جماعت احمدیہ کے قیام پر سو سال پورے ہونے پر صد سالہ جو بلی منانے کا ایک منصو بہ پیش کیا۔اس منصوبہ کے روحانی پروگرام کے ذریعہ حضور نے جماعت کے ہر فرد کو یہ تحریک فرمائی کہ وہ ذکر الہی دعاؤں اور نوافل کے ذریعہ اپنے اندر پاک تبدیلی پیدا کرے تا کہ غلبہ دین کے متعلق اللہ تعالیٰ کے وعدے جلد پورے ہوں۔حضور نے اس عظیم الشان منصوبہ کے دو مائو مقرر فرمائے۔ایک حمد باری تعالیٰ اور دوسرا عزم۔ان اہم اغراض و مقاصد کے حصول کے لئے بین الاقوامی ضروریات اور حکمت عملی کو لو ظ ر کھتے ہوئے دنیا بھر میں اشاعت دین کی مساعی کو تیز کرنے کی جو سکیم تیار کی گئی ہے اور حضرت خلیفتہ المسیح الرابع کی ہدایت اور نگرانی میں اس سکیم کی جو تفصیلات طے ہو رہی ہیں ، انہیں دیکھ کر دل خوشی سے جھوم اٹھتا ہے۔اس منصوبہ کے تحت اب تک حاصل ہونے والے شیریں ثمرات کی ایک جھلک پیش ہے: اس منصوبہ کا پہلا شیر میں شمر سویڈن کے شہر گوٹن برگ میں بیت ناصر کی تعمیر ہے۔جماعت احمدیہ ہندوستان نے صد سالہ احمد یہ جو بلی فنڈ سے سرینگر میں ایک نہایت با موقع جگہ پر ایک خوشنما بیت اور مشن ہاؤس تعمیر کیا۔اس منصوبہ کے تحت ۱۹۷۸ء میں لنڈن کے مقام پر بین الاقوامی کسر صلیب کانفرنس منعقد ہوئی۔اس موقع پر حضرت خلیفہ اسیح الثالث نے دنیا بھر کے عیسائیوں کو تبادلہ خیال کی دعوت دی۔جاپان میں نا گویا کے مقام پر اور ناروے میں اوسلو کے مقام پر خدا تعالیٰ نے جماعت کو عمدہ عمارات خریدنے کی توفیق عطا فرمائی۔صد سالہ جوبلی منصوبہ کے تحت برطانیہ میں چھ مشنز کھل چکے ہیں۔امریکہ اور کینیڈا میں نئے مراکز کے لئے فنڈ ز ا کٹھے ہو رہے ہیں۔حضرت خلیفہ امسیح الرابع نے براعظم آسٹریلیا میں پہلی بیت اور مشن ہاؤس کا سنگ بنیا د رکھا۔جوبلی منصوبہ کے تحت دنیا کی مختلف زبانوں میں قرآن کریم کے تراجم کی تعداد میں اضافہ کیا جارہا ہے۔گورمکھی۔یوروبا۔انڈونیشین اور فرنچ زبانوں میں بھی ترجمہ ہوا ہے۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی کتب کے تراجم اور مختلف زبانوں میں فولڈر ز کثرت سے شائع ہوئے۔بیت بشارت سپین میں تعمیر ہوئی۔دعوت الی اللہ کی فلموں کی تیاری ہوئی۔احمد یہ تعلیمی منصو بہ قائم کیا گیا جس کے تحت امتیاز حاصل کرنے والے طلباء کو تمغہ جات دیئے گئے۔آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی خندہ پیشانی مکرم بشیر احمد صاحب رفیق ایڈیشنل وکیل التصنیف نے اپنے مقالہ آ نحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی خندہ پیشانی میں فرمایا :