تاریخ انصاراللہ (جلد 3)

by Other Authors

Page 1054 of 1118

تاریخ انصاراللہ (جلد 3) — Page 1054

۱۰۵۴ ۱۹۸۸ء میں ایک کی بجائے تین مجالس ہیگ، سونر میر اور ایمسٹر ڈیم بنادی گئیں۔مجلس عاملہ ۱۹۸۹ء کے ممبران حسب ذیل مقرر ہوئے۔معتمد عمومی ، مال تجنید مکرم عبد الحق محمود صاحب - معتمد ایثار مکرم داؤ د احمد چیمہ صاحب۔معتمد تحریک جدید و وقف جدید مکرم محمد صفدر پنوار صاحب - معتمد اشاعت مکرم مبارک احمد باجوہ صاحب۔معتمد تربیت و قلمی دوستی مکرم مشتاق احمد خالد صاحب - معتمد تبلیغ و ذہانت مکرم محبوب احمد اختر صاحب۔معتمد صحت جسمانی مکرم عبدالمناف صاحب۔۲۲ ستمبر ۱۹۸۳ء کو مکرم نواب منصور احمد خان صاحب مشنری انچارج جرمنی اور ۶ اکتوبر ۱۹۸۳ء کو مکرم حافظ قدرت اللہ صاحب سابق مبلغ ہالینڈ نے انصار سے خطاب کیا۔سالانہ اجتماعات پہلا سالانہ اجتماع مجلس انصار اللہ ہالینڈ کا پہلا سالانہ اجتماع ۲۰ نومبر ۱۹۸۸ء مقام من سپت منعقد ہوا۔تینوں مجالس کی نمائندگی کرتے ہوئے بارہ انصار نے اجتماع میں شرکت کی۔اس اجتماع میں عام دینی معلومات نظم ، تلاوت، حفظ قرآن اور تقاریر کے مقابلہ جات ہوئے۔نیز رسہ کشی ، فٹ بال، تیز چلنا ، کلائی پکڑنا اور ٹیبل ٹینس کے مقابلے بھی ہوئے۔اوّل اور دوم آنے والے انصار کو انعامات دیئے گئے۔یہ یک روزہ اجتماع دس بجے صبح شروع ہوا اور چار بجے شام نماز ظہر و عصر اور دعوتِ طعام کے بعد دعا کے ساتھ بخیر و خوبی اختتام کو پہنچا۔دوسرا سالانہ اجتماع دوسرا سالانہ اجتماع ۱۹ نومبر ۱۹۸۹ء کو منعقد ہوا جس میں تینوں مجالس کے سترہ انصار نے شمولیت کی۔یہ اجتماع بھی بمقام نن سپت دس بجے صبح شروع ہوا۔گیارہ بجے سے دو بجے دوپہر تک فٹ بال ، رسہ کشی ، تیز چلنا، ٹیبل ٹینس اور کلائی پکڑنا کے مقابلے کروائے گئے۔دو بجے بعد دو پہر بیت النور میں انصار کے تلاوت ، نظم ، اذان اور عام دینی معلومات کے مقابلہ جات ہوئے۔مکرم حبۃ النور فرحانن صاحب امیر جماعت ہالینڈ نے انعامات تقسیم کئے۔نماز ظہر وعصر ، کھانے اور دعا کے بعد پانچ بجے شام یہ اجتماع اختتام پذیر ہوا۔سری لنکا جنوری ۱۹۸۴ء کو مجلس انصار اللہ سری لنکا کا قیام عمل میں آیا۔پہلے ناظم اعلی ملک مکرم محمد شاہ صاحب اور معتمد عمومی مکرم ایس۔ایم حسن صاحب مقرر ہوئے۔ابتدا دو مجالس قائم کی گئیں۔ایک کولمبو شہر میں جس کے