تاریخ انصاراللہ (جلد 3)

by Other Authors

Page 1053 of 1118

تاریخ انصاراللہ (جلد 3) — Page 1053

۱۰۵۳ بار اس امر کی طرف توجہ دلا رہا ہوں۔پس بڑی شدت کے ساتھ اس طرف توجہ دینے کی ضرورت ہے کہ غانا کا ہر بوڑھا اور جوان داعی الی اللہ میں مصروف ہو جائے گا تو خدا کے فضل سے غانا دنیا کے عظیم ممالک کی صف میں کھڑا ہو جائے گا اور اس کے نتیجہ میں عظیم ترین برکتیں اُسے نصیب ہوں گی۔اگر آپ کو اسلام سے محبت ہے ، تب بھی اور اگر وطن سے محبت ہے، تب بھی دونوں طرح آپ کا فرض ہے کہ مؤثر داعی الی اللہ بن جائیں اور دعاؤں سے مدد مانگیں۔انشاء اللہ آپ کے سارے کام آسان ہو جائیں گے اور اس دنیا میں بھی آپ عزت پائیں گے اور آخرت میں بھی اللہ تعالیٰ کے پیار کی نظریں آپ پر پڑیں گی۔چوتھا سالانہ اجتماع چوتھا سالانہ اجتماع ۳۱ اکتوبر و یکم نومبر ۱۹۸۶ء کوسنٹرل ریجن کے شہر ABURA/CAPE-COAST میں منعقد ہوا۔جس میں ایک ہزار دو انصار نے شمولیت کی اور ایک لاکھ اٹھانوے ہزار دوصد میں سی ڈی کی قربانی پیش کی۔ہالینڈ نائب صدر مرکز یہ مکرم چوہدری حمید اللہ صاحب نے جب ہالینڈ کا دورہ کیا تو ۱۸ جولائی ۱۹۸۱ء کو مجلس انصار اللہ ھیگ کو باقاعدہ قائم کیا۔مکرم عبد الحمید صاحب فاندر فیلدن کو پہلا ناظم اعلیٰ ملک اور مکرم عبد العزیز صاحب جمن بخش کو مجلس ھیگ کا زعیم اعلیٰ مقرر کیا گیا۔بعد مکرم چوہدری ظفر احمد صاحب ۵ ستمبر ۱۹۸۲ء سے زعیم اعلیٰ کے فرائض انجام دیتے رہے۔پہلے نائب صدر مکرم مولوی عبدالحکیم صاحب اکمل ( مشنری انچارج) تھے۔۲۶ جنوری ۱۹۸۳ء سے مکرم هبة النور فرحاخن صاحب ناظم اعلیٰ ملک مقرر ہوئے اور ان کے بعد ۱۹۸۷ء سے ۱۹۸۹ء تک مکرم عبدالحمید صاحب فاندر فیلد ن نے ناظم اعلیٰ کے فرائض سرانجام دیئے۔نیشنل مجلس عامله ۱۹۸۶ء کی نیشنل مجلس عاملہ انصار اللہ مندرجہ ذیل انصار پر مشتمل تھی۔معتمد عمومی عبد الحمید فاندر فیلدن صاحب۔معتمد مال مکرم عبدالجبار رمضان صاحب۔معتمد تبلیغ مکرم رفیق و بر صاحب۔معتمد تربیت مکرم مشتاق احمد خالد صاحب معتمد تحریک جدید مکرم عمر ہنو بریخت صاحب ۱۹۸۷ء میں پورے ملک میں ایک ہی مجلس قائم رہی اور مندرجہ ذیل مجلس عاملہ میں تشکیل دی گئی۔معتمد عمومی مکرم عبدالحق محمود صاحب۔معتمد اصلاح و ارشاد مكرم عبدالجبار رمضان صاحب۔معتمد تحریک جد ید مکرم منیر احمد بٹ صاحب