تاریخ انصاراللہ (جلد 3) — Page 1048
۱۰۴۸ ریجن نے مہمان انصار کو خوش آمدید کہا اور انہیں ہر قسم کی خدمت کی پیشکش کی۔مکرم الحاج یعقوب بو آ بونگ صاحب نے مالی قربانی کی طرف توجہ دلائی۔چنانچہ انصار نے اسی موقعہ پر ۵۰ - ۷۶۳۹ ۹سی ڈی ( غانا کا سکہ ) کی رقم پیش کر دی۔اس موقع پر مجلس عاملہ انصار اللہ غانا کا اجلاس ہوا جس میں مندرجہ ذیل اہم فیصلے ہوئے: (۱) مرکزی مجلس عاملہ کا اجلاس ہر تین ماہ بعد ہوا کرے۔(۲) مجلس انصار اللہ کا سالانہ اجتماع ہر سال اکتوبر کے آخری ہفتہ، اتوار کو ہوا کرے۔یہ اجتماع باری باری ہر ریجن میں ہوگا۔(۳) ہر سال مطالعہ کے لئے کتب حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی معین تعدا د مقرر کی جائے۔(۴) ہر سال دسمبر کے مہینے میں سارے ملک میں انصار اللہ کا چندہ جمع ہوا کرے۔تین پادریوں نے حال ہی میں حق قبول کیا تھا ، ان کی درخواست پر انہیں تقریر کرنے کا موقع فراہم کیا گیا۔یہ تقاریر بڑی دلچسپی سے سنی گئیں۔دعوت الی اللہ کے علاوہ یہ خاص پر وگرام بھی اس اجتماع میں طے پائے : (1) غانا کے ہر ریجن میں قیام احمدیت کے تاریخی کوائف اکٹھے کئے جائیں تا کہ انہیں کتابی شکل میں شائع کیا جا سکے۔(۲) ہر ریجن میں مجلس کے کام میں تیزی پیدا کی جائے اور ہر ماہ رپورٹ مرکز میں بھیجی جائے۔(۳) ہر سرکٹ کے وفات یافتہ مربیان کے لواحقین کی لسٹیں تیار کی جائیں تا کہ مختلف مواقع پر ان کی مناسب امداد کی جاسکے۔اس غرض کے لئے ہر ریجن میں تین ممبران پر مشتمل کمیٹیاں تشکیل دی جائیں۔(۴) سالانہ اجتماع کے موقعہ پر قرآن مجید، احادیث اور مطالعہ کتب حضرت مسیح موعود کے مقابلے کرائے جائیں نیز تقریری مقابلے بھی ہوں۔(۵) ایک احمدیہ ٹاؤن شپ آباد کرنے کے لئے باقاعدہ سکیم تیار کی جائے۔(۷۸ دوسرا سالانہ اجتماع دوسرا سالانہ اجتماع ۲۷، ۲۸ اکتوبر ۱۹۸۴ء کو وا (اپر ویسٹ ریجن ) میں منعقد ہوا جس میں پانچ سو چھپن انصار شامل ہوئے۔اس موقعہ پر ایک لاکھ بیاسی ہزار سی ڈی کی قربانی پیش کی گئی۔تیسر ا سالانہ اجتماع ٹیچی مان (علاقہ برانگ اہا فو) کے مقام پر ۲۵ ، ۲۶ اکتوبر ۱۹۸۵ء کو تیسرا اجتماع منعقد ہوا۔۲۵ اکتوبر کو مجلس شوریٰ کا اجلاس ہوا جس میں عاملہ کے ممبران شامل ہوئے۔مجلس شوریٰ میں