تاریخ انصاراللہ (جلد 3) — Page 1032
۱۰۳۲ مجالس قائم ہوئیں۔جو یہ تھیں مانٹریال، آٹوا، سٹڈ بری (BRANTFORD BRAMALEA ،(SUDBURY، ایڈمنٹن، کیلگری ، وینکوور اور سیسکاٹون۔پہلے ناظم اعلیٰ مکرم میجر شمیم احمد صاحب مقرر ہوئے۔۱۹۸۳ء میں مکرم یوسف خان صاحب دوسرے ناظم اعلیٰ مقرر ہوئے۔پہلے نائب صد ر مکرم مولوی سید منصور احمد بشیر صاحب (۱۹۷۷۔۱۹۸۰ء) دوسرے نائب صدر مکرم مولوی منیر الدین شمس صاحب (۱۹۸۰ء تا ۱۹۸۵ء) اور تیسرے نا ئب صد ر مکرم مولوی نسیم مہدی صاحب (۱۹۸۵ء سے ۱۹۸۷ ء ) تھے۔۱۹۸۵ء میں قومی سطح پر ہماری تعلیم کا امتحان بھی لیا گیا۔سالانہ اجتماعات کینیڈا میں مجلس انصار اللہ کے اجتماعات کا آغاز علاقائی سطح پر ہوا۔اس ضمن میں بعض رپورٹس پیش خدمت ہیں۔ان کے علاوہ ٹورنٹو اور BRAMALEA کے اجتماعات ۳۰ دسمبر ۱۹۸۴ء اور ۲۲ ستمبر ۱۹۸۵ء کو منعقد ہوئے۔سالانہ اجتماع اوٹاوہ مانٹریال ۳ - ۴ مئی ۱۹۸۶ء کو مانٹریال اور اوٹاوہ کی مجالس انصار اللہ نے اپنا اجتماع بیت السجو دالنصرت میں منعقد کیا۔مکرم مولانا نسیم مهدی صاحب، نائب صدر مجلس انصار اللہ کینیڈا ایک وفد کے ہمراہ تشریف لائے۔وفد میں مکرم ناظم صاحب اعلیٰ انصار اللہ کینیڈا، مکرم نائب ناظم صاحب اعلیٰ ایسٹرن ریجن اور معتمد صاحب اصلاح وارشاد مجلس کینیڈا تھے۔مکرم نا ئب صدر صاحب نے اپنے افتتاحی خطاب میں انصار کو ان کے بنیادی فرائض اور ذمہ داریوں کی یاد دہانی کرائی۔بعدہ مختلف علمی مقابلے ہوئے۔مکرم برکات جنجوعہ صاحب صدر جماعت مانٹریال نے درس قرآن کریم دیا۔دوسرے روز نماز فجر کے بعد مکرم چوہدری عبداللطیف صاحب نے درس القرآن دیا جس کے بعد مکرم داؤ د احمد صاحب نے ذکر الہی کے عنوان پر تقریر کی۔مکرم ناظم صاحب اعلیٰ انصار اللہ نے اپنے اختتامی خطاب میں انصار کو مزید فعال ہونے اور جماعتی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کی طرف توجہ دلائی۔۲۲ سالانہ اجتماع وینکوور مجالس انصار اللہ وینکوور کا سالانہ اجتماع مورخہ ۶ جولائی ۱۹۸۶ء کو BARNET MARINE PARK میں منعقد ہوا جس میں وینکوور میں موجود سب انصار کے علاوہ مقامی خدام، اطفال، ناصرات اور لجنات نے بھی شرکت کی۔پہلا اجلاس زیر صدارت مکرم شیخ رحمت اللہ صاحب تلاوت قرآن کریم اور نظم سے شروع ہوا۔مکرم زعیم صاحب