تاریخ انصاراللہ (جلد 3) — Page 1031
۱۰۳۱ سالانہ اجتماع ۱۹۸۷ء ۱۲۵ اپریل ۱۹۸۷ء بروز ہفتہ ( جماعت کے جلسہ سالانہ کے ساتھ ہی ) مجلس انصار اللہ گیمبیا کا سالانہ اجتماع نصرت ہائی سکول کے ہال میں منعقد ہوا۔مکرم مولانا داؤ د احمد صاحب حنیف (امیر و مشنری انچارج) نا ئب صدر مجلس انصار اللہ گیمبیا کی زیر صدارت افتتاحی اجلاس کا آغاز تلاوت قرآن مجید سے ہوا جو استاذ احمد بی صاحب مربی سینیگال نے کی۔اس کے بعد مجلس گیمبیا کی سالانہ رپورٹ پیش ہوئی۔جن میں خاص طور پر مندرجہ ذیل امور کا ذکر تھا: (۱) خدام الاحمدیہ کی ریلی منعقدہ بمقام فرافینی میں خدام کے ساتھ بائیس انصار بھی شریک ہوئے۔(۲) ناصر احمد یہ مسلم ہائی سکول کی تقریب آمین میں طلباء کی حوصلہ افزائی کے لئے دس انصار نے بھی شرکت کی۔(۳) موجودہ اجتماع میں تمام مجالس انصار اللہ کے نمائندگان شریک ہوئے ہیں۔(۴) مجلس انصاراللہ کی زیر نگرانی احمد یہ سٹوڈنٹس ایسوسی ایشن اور سوسائٹی نصرت ہائی سکول کے مشترکہ اجلاس باقاعدگی سے ہر ماہ چرچل ٹاؤن مرکز میں بعد نماز عصر منعقد ہوتے رہے۔ان اجلاسوں میں قرآن کریم اور احادیث کے اسباق کے بعد مہمان مقرر معین موضوع پر خطاب کرتے رہے۔مہمانوں میں مکرم ڈاکٹر فرید احمد صاحب، مکرم ابراہیم امبو صاحب ، مکرم صالح جنگ صاحب، مکرم محمدمحمود اقبال صاحب پرنسپل نصرت سکول اور مکرم عمرسونکوصاحب شامل تھے۔اس سال کی پہلی سہ ماہی میں طلباء کے ذریعہ چھ افراد سلسلہ احمدیہ میں داخل ہوئے۔اجتماع کی تقاریر میں سے پہلی تقریر آئندہ نسل کی تربیت“ کے موضوع پر مکرم عرفنگ اسماعیل طورے صاحب زعیم اعلیٰ انصار اللہ نے کی۔دوسری تقریر دین حق اور مالی قربانی پر مکرم سایا۔کے۔چام صاحب کی تھی۔آپ نے قربانیوں کے معیار کو اخلاص اور تعداد دونوں لحاظ سے بلند کرنے کی تلقین کی۔آخری تقریر مکرم علی باہ صاحب کی حضرت مسیح موعود کا اعجاز کے موضوع پر تھی جس میں آپ نے خاص طور پر پیشگوئی بابت لیکھرام اور جماعت کی روز افزوں ترقی کو تفصیل سے بیان کیا۔مکرم نائب صدر صاحب انصار اللہ گیمبیا نے انصار کو توجہ دلائی کہ آئندہ نسل کی تربیت ان کے اولین فرائض میں شامل ہے۔خدام دور علاقوں میں جا کر دعوت الی اللہ کریں اور انصار ان کی تعلیم و تربیت کی ذمہ داری سنبھالیں۔وقف عارضی کے تحت دو یا زیادہ ہفتوں کے لئے انصار خود کو پیش کریں۔اختتام سے قبل آپ نے انصار اللہ کا عہد دہرایا اور اجتماعی دعا کروائی۔(۲۵) کینیڈا کینیڈا میں پہلی مجلس انصار اللہ بمقام ٹورنٹوا امارچ ۱۹۷۷ء کو قائم ہوئی تھی۔۱۹۸۱ء میں نائب صدر مرکز یہ مکرم چوہدری حمید اللہ صاحب کے دورہ کے وقت ملکی سطح پر تنظیم بنائی گئی۔۱۹۸۲ء میں ٹورنٹو سمیت دس