تاریخ انصاراللہ (جلد 3) — Page 1025
۱۰۲۵ بھی موصول ہوا۔جس میں مکرم صاحبزادہ صاحب نے نماز با جماعت اور دعوت الی اللہ کی طرف توجہ دلائی اور تلقین کی کہ جس علاقہ میں کوئی مرکز نماز مقرر نہ ہو وہاں افراد خانہ مل کر نماز باجماعت ادا کریں اور حضور کی تحریک دعوت الی اللہ پر ہر رکن عمل کرے۔(۵۹) دوسرا سالانہ اجتماع ۵ سے ۷ اکتوبر ۱۹۸۴ کو اوسلو سے دو سو کلومیٹر دور ال کے مقام پر منعقد ہوا جس میں آٹھ انصار شامل ہوئے۔تیسرا سالانہ اجتماع تیسرا اجتماع ۱۳ اور ۴ اگست ۱۹۸۵ء کو اوسلو سے باہر سونگ سٹوڈنٹ سٹی میں منعقد ہوا۔مہمان خصوصی مکرم میر عبدالقدیر صاحب مبلغ سویڈن تھے۔اس اجتماع کے لئے سیدنا حضرت خلیفتہ المسیح الرابع کی طرف سے مندرجہ ذیل پیغام ملا : پیغام حضور انور عزیزم مبارک احمد صاحب السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ آپ کا خط موصول ہوا۔اللہ تعالیٰ آپ کے ایمان اور اخلاص میں برکت دے۔اپنی رضا کی راہوں پر آپ سب کو چلنے کی توفیق بخشے۔اللہ تعالیٰ مجلس انصاراللہ ا وسلو کے سالانہ اجتماع کو اپنے فضلوں سے بہت ہی کامیاب فرمائے۔آپ کی مساعی میں برکت دے۔اللہ تعالیٰ آپ سب احباب جماعت کو اپنی پناہ میں رکھے۔آپ کو مقبول اور باشمر خدمت دین کی بیش از پیش توفیق دیتا جائے اور اپنے فضلوں سے نوازے آمین۔﴿۲۰ اجتماع کا آغاز تلاوت قرآنِ کریم سے ہوا۔عہد مہمان خصوصی نے دو ہرا دیا۔مکرم سید کمال یوسف صاحب نے دعا کروائی۔پھر انصار پروگرام کے مطابق سانکس وان (SOGNS VANN) گئے جو کہ ایک خوبصورت جھیل ہے۔واپسی پر انصار نے خدام و اطفال کی کھیلوں کا مشاہدہ کیا اور والی بال اور بیڈ منٹن کے مقابلوں میں شریک ہوئے۔پونے دو بجے نماز ظہر و عصر ادا کی گئیں۔اس طرح پہلے دن کا پروگرام اختتام کو پہنچا۔دوسرے دن کا آغاز تلاوتِ قرآن مجید سے سید احمد علی شاہ صاحب نے کیا۔افتخار حسین اظہر صاحب نے نظم پڑھی ، عہد مکرم چوہدری عبدالعزیز صاحب نے دہرایا۔علمی مقابلہ جات میں انصار نے ”سیرت النبی ، جماعت کے موجودہ حالات اور ہماری ذمہ داریاں" کے موضوع پر تقاریر کیں۔دینی معلومات میں حفظ قرآن ( آخری دس سورتیں ) خاتم النبیین اور صداقت مسیح موعود از روئے قرآن حدیث شامل تھے۔مکرم مولانا سید کمال یوسف صاحب نے نبوت کی تعریف بڑی تفصیل کے ساتھ بیان کی۔آخر پر تقسیم انعامات کی تقریب ہوئی۔اجتماع میں