تاریخ انصاراللہ (جلد 3) — Page 1001
1++1 آٹھواں : ۱۳ تا ۱۴ دسمبر ۱۹۸۵ء محترم صدر صاحب مجلس مرکزیہ نے پیغام بھجوایا۔۱۰ تا ۱۱ اکتوبر ۱۹۸۶ء قائمقام صدر صاحب مجلس نے پیغام بھجوایا۔نواں: دسواں: ۸ تا ۹ اکتوبر ۱۹۸۷ء گیارھواں: ۱۳ تا ۱۴ اکتوبر ۱۹۸۸ء ان میں سے چندا جتماعات کی تفصیل قارئین کی خدمت میں پیش ہے۔پانچواں سالانہ اجتماع مجلس انصاراللہ بنگلہ دیش کا سالانہ اجتماع دار التبلغ ڈھا کہ میں ۲۰،۱۹،۱۸ دسمبر ۱۹۸۱ء کومنعقد ہوا۔ملک بھر سے اکیس مجالس کے ایک سو پچاس نمائندگان نے شمولیت اختیار کی۔حضرت خلیفہ اسیح الثالث کی شیپ شده تقریر فرموده مرکزی سالانہ اجتماع ربوہ سنائی گئی تفصیلی رپورٹ تاریخ انصار اللہ جلد دوم میں آچکی ہے (۴۰) چھٹا سالانہ اجتماع چھٹا سالانہ اجتماع ۱۹ ۲۰ ۲۱ نومبر ۱۹۸۲ء کو ڈھا کہ میں منعقد ہوا۔اس اجتماع میں ملک بھر سے چونتیس مجالس کے ایک سو ساٹھ نمائندگان نے شرکت کی۔تہجد و پنجوقتہ نماز با جماعت ، درس قرآن ، درس حدیث ، درس ملفوظات حضرت مسیح موعود علیہ السلام ، تقریری و ورزشی مقابلہ جات کے علاوہ تعلیمی اور تربیتی امور کے مد نظر بہت سے عناوین پر تقریریں کی گئیں۔جن میں سے بعض حسب ذیل ہیں : ا - سیرت آنحضرت الله - آنحضرت کے تبلیغی وفود ۳ - صحابہ کرام کا حصول تعلیم کے لئے شوق ۴ - خلیفہ خدا بناتا ہے ۵ - تحریکات حضرت خلیفہ اسیح الثالث ۶ - سیرت حضرت خلیفة المسیح الثالث - - ذكر حبيب ے۔انصار اللہ کی ذمہ داریاں اجلاس اوّل: کارروائی کا آغا ز مکرم ڈاکٹر عبدالصمد صاحب نائب امیر بنگلہ دیش کے افتتاحی خطاب اور دعا سے ہوا۔مکرم نائب امیر صاحب نے تزکیہ نفس پر سیر کن بحث کے بعد حاضرین کو اسلام کے لئے بے لوث خدمات بجالانے کی تلقین کی۔بعد ۂ سید نا حضرت خلیفتہ اسیح الرابع " کا ارسال فرمودہ خاص پیغام پڑھ کر سنایا گیا جو مکرم امیر صاحب بنگلہ دیش نے ربوہ سے بھجوایا تھا۔مجلس شوری : مورخه ۲۱،۲۰ نومبر کو مقام اجتماع میں ہی مجلس شوری کا انعقاد عمل میں آیا۔اس میں مندرجہ ذیل امور زیر بحث آئے۔۱- بدرسومات، بدظنی اور غیبت جیسی برائیوں کے انسداد اور روک تھام کے لئے مؤثر اقدامات کی فوری ضرورت۔۲- ایک سال کے اندر اندر قریبی دیہات میں نئی جماعتوں کے قیام کے لئے حضرت خلیفہ امسیح الرابع کی تاریخی تحریک پر فوری کارروائی۔