تاریخ انصاراللہ (جلد 3) — Page 1000
علیم القرآن کلاسز مجلس بنگلہ دیش نے تعلیم القرآن کلاسز کا اجراء ۱۹۸۶ء میں کیا۔پہلی کلاس ۳ سے ۱۹ کتوبر ۱۹۸۶ء تک منعقد کی گئی۔قائمقام صدر صاحب مجلس مرکزیہ نے اس موقع پر اپنا پیغام بھجوایا۔تعلیم القرآن کی مزید دو کلاسز کی رپورٹس ذیل میں درج کی جاتی ہیں۔تعلیم القرآن کلاس ۱۹۸۷ء مجلس بنگلہ دیش کے تحت ۲ تا ۷ اکتو بر ۱۹۸۷ء کو دوسری تعلیم القرآن کلاس منعقد کی گئی۔مکرم محمد مصطفے علی صاحب امیر جماعت بنگلہ دیش و نا ئب صدر مجلس انصار اللہ نے کلاس کا افتتاح فرمایا۔کل چھپن میں سے تئیس مجالس کے انچاس انصار نے اس کلاس میں شرکت کی۔مکرم محمد مصطفیٰ علی صاحب ،کرم ڈاکٹر عبد الصمد خان چوہدری صاحب ، مکرم محمد خلیل الرحمان صاحب، مکرم مولا نا عبد العزیز صادق صاحب، مکرم اے کے رضاء الکریم صاحب، مکرم احمد توفیق چوہدری صاحب، مکرم حافظ سکندر علی صاحب، مکرم جلال الدین احمد صاحب، مکرم محمد صلاح الدین صاحب کھنڈ کر ، مکرم مظہر الحق صاحب اور مکرم اے ٹی حق صاحب نے اس کلاس میں تدریس کے فرائض سرانجام دیئے۔کلاس میں پنج گانہ نمازوں کے علاوہ روزانہ نماز تہجد بھی ادا کی جاتی رہی۔قرآن کریم، حدیث ، کتب حضرت مسیح موعود علیہ السلام اور اختلافی مسائل کے مضامین پڑھائے گئے۔مجلس سوال و جواب بھی منعقد کی گئی۔نیز تلاوت قرآن کریم، پر چه دینی معلومات ، اذان، تقریر کے مقابلے بھی کروائے گئے۔تعلیم القرآن کلاس ۱۹۸۸ء تیسری تعلیم القرآن کلاس مورخہ ۷ اکتوبر تا ۱۲ اکتوبر ۱۹۸۸ء، منعقد ہوئی۔روزانہ نماز با جماعت سے دن کی کارروائی کا آغاز ہوتا رہا۔کتب حضرت مسیح موعود علیہ السلام کا مطالعہ۔اختلافی مسائل اور مجالس سوال و جواب پروگراموں کا مرکزی حصہ رہے نیز دینی معلومات کا تحریری امتحان، نظم ، تقریر اور ورزش جسمانی کے مقابلہ جات میں شرکاء نے بڑے ذوق وشوق سے حصہ لیا۔ملک بھر کی کل باسٹھ مجالس میں سے اڑتیس کے چھہتر انصار نے ہمہ وقتی طور پر اور پینتالیس انصار نے جزوی طور پر کلاس میں حصہ لیا۔﴿۳۹﴾ سالانہ اجتماعات مجلس انصاراللہ بنگلہ دیش کے پہلے تین اجتماعات کے کوائف دستیاب نہیں ہو سکے۔اس کے بعد اجتماعات مقررہ تو اریخ میں حسب ذیل تفصیل سے منعقد ہوئے۔چوتھا: ۱۲ تا ۱۴ ستمبر ۱۹۸۰ء چھٹا : ۱۹ تا ۲۱ نومبر ۱۹۸۲ء پانچواں: ۱۸ تا ۲۰ دسمبر ۱۹۸۱ء ساتواں: ۶ تا ۷ دسمبر ۱۹۸۴ء