تاریخ انصاراللہ (جلد 3) — Page 987
۹۸۷ تبلیغ کے کام میں پوری محنت اور لگن کے ساتھ مصروف ہو جائیں۔جس رفتار سے اب کام ہو رہا ہے اس طرح تو لاکھوں سالوں میں بھی ہم دنیا کو احمدی نہیں بنا سکیں گے۔پس آپ سب کثرت سے دعائیں کرتے ہوئے اللہ سے توفیق مانگیں۔اپنے رب کریم سے اطاعت کا عہد باندھیں۔حسن سلوک، عفو اور پیار و محبت سے دل جیتیں۔یہی جہاد ہے اور آج اسی میں اسلام کی فتح ہے۔اللہ تعالیٰ آپ کو اپنی رضا کے عطر سے ممسوح کرے۔آپ سب کو حقیقی معنوں میں خادم دین بنائے۔آمین والسلام خاکسار مرزا طاہر احمد خلیفة اصبح الرابع نائیجیریا لیگوس میں دسمبر ۱۹۷۳ء کو اور ابادان میں اکتوبر ۱۹۷۴ء کو مجالس کا قیام ہوا۔ملکی سطح پر نظامت کے قیام کے بعد الحاج ابو بکر اڈوبے کوکوئی (ABU-BAKRE IDOGBE۔KUKOYI) ناظم اعلیٰ مقرر ہوئے جو۱۹۷۳ء سے ۱۹۸۷ء تک اس عہدہ پر فائز رہے۔۱۹۷۳ء سے ۱۹۸۲ء تک مکرم مولا نا محمد اجمل شاہد صاحب اور ۱۹۸۳ء سے ۱۹۸۷ء تک مکرم مولوی فضل الہی صاحب انوری بطور مشنری انچا رج نائب صدر ملک رہے۔سالانہ اجتماعات چھٹا سالانہ اجتماع بمقام اونڈ و (ONDO) (۲۹ ،۳۰ ستمبر ۱۹۷۹ء بروز ہفتہ۔اتوار منعقد ہوا۔جس میں تقریباً پانچ صد نمائندگان نے شرکت کی۔ساتواں سالانہ اجتماع : ۲۷، ۲۸ ستمبر ۱۹۸۰ء کو شمالی علاقہ کے اہم شہر زار یہ میں منعقد ہوا۔روزنامه الفضل ربوہ ۱۳ ۱۴ جنوری ۱۹۸۱ء و ماہنامہ انصار اللہ ربوہ جنوری ۱۹۸۱ صفحه ۴۰ و فروری ۱۹۸۱ ، صفحه ۳۷-۴۰) آٹھواں سالانہ اجتماع ۳ ۴ اکتوبر ۱۹۸۱ء کوا بیوکوٹا اوگن سٹیٹ میں منعقد ہوا۔﴿۲۶﴾ نواں سالانہ اجتماع : اپنی سابقہ روایات کے ساتھ ۲ ۳ اکتوبر ۱۹۸۲ء کو بمقام بین انعقاد پذیر ہوا۔﴿۲۷﴾ دسواں سالانہ اجتماع : ۲۲ ۲۳ اکتو بر ۱۹۸۳ء کو IWO کے مقام پر منعقد ہوا۔اس اجتماع میں ملک کی اڑتمیں مجالس کے پانچ ہزار ا حباب شامل ہوئے۔(۲۸)) پندرھواں سالانہ اجتماع پندرہواں سالانہ اجتماع ۳۰ ستمبر تا ۲ اکتوبر ۱۹۸۸ء بمقام الا رو منعقد ہوا جس میں اٹھاسی مجالس کے چھ سو آٹھ انصار نے شرکت فرمائی۔۳۰ ستمبر کو رجسٹریشن شروع کر دی گئی۔