تاریخ انصاراللہ (جلد 3) — Page 946
۹۴۶ کپتان مکرم محمود باجوہ صاحب ( نیویارک ) اور مقامی ٹیم کے کپتان مکرم کلیم اللہ خاں صاحب ( واشنگٹن ) تھے۔زبر دست مقابلہ ہوا۔بالآخر مقامی مجلس کی ٹیم سبقت لے گئی۔سبقت لینے والی ٹیم میں سے مکرم مولانا عطاء اللہ صاحب کلیم نے نہایت عمدہ کھیل کا مظاہرہ کیا اور ناظرین سے خوب داد وصول کی۔شبینہ پروگرام میں مکرم ملک مسعود احمد صاحب ناظم اعلیٰ نے انصار اللہ سے توقعات“ کے موضوع پر تقریر کی۔اس کے بعد مکرم مبشر احمد صاحب صدر جماعت واشنگٹن نے تربیت“ کے عنوان پر خطاب کیا۔بعد میں تربیت سے متعلق ایک امتحانی پرچہ حل کرنے کے لئے انصار کو دیا گیا۔پھر مکرم نورالدین عبد اللطیف صاحب ( نیوجرسی ) نے’ دعوت الی اللہ کے بارے میں تقریر کی۔آخر میں مکرم فضل احمد صاحب ( بوسٹن ) نے جنہیں ۱۹۸۲ء میں سالانہ اجتماع انصار اللہ مرکز یہ ربوہ میں امریکہ کی نمائندگی کرنے کا شرف حاصل ہوا تھا، اپنے سفر و قیام ربوہ اور قادیان کی نہایت عمدہ اور معلوماتی سلائیڈ ز دکھا ئیں اور مختلف سوالات کے جوابات دیئے۔اگلے روز نماز تہجد، نماز فجر اور درس قرآن مجید کے بعد مندرجہ ذیل علمی مقابلے ہوئے : تلاوت قرآن کریم، فی البدیہہ تقریری مقابلہ، تقریری مقابلہ تلاوت قرآن کریم : اوّل مکرم عبدالحمید صاحب بھٹی ) ہیرس برگ، نپسلوانیا ) ، دوم نعیم احمد صاحب ( فلاڈیلفیا ) ، سوم مکرم محمد صادق صاحب ( نیوجرسی) فی البدیہ تقریر : اول مکرم منور احمد صاحب سعید (واشنگٹن ) ، دوم مکرم رشید احمد صاحب ( ملوا کی ) ، سوم مکرم صلاح الدین صاحب شمس ( شکاگو ) تقاریر: اول مکرم منور احمد صاحب سعید ، دوم مکرم امین اللہ صاحب سالک، سوم مکرم صلاح الدین صاحب شمس رہے۔علمی مقابلوں کے بعد مکرم ڈاکٹر بشارت احمد منیر صاحب نے کیا تیسری جنگ عظیم ناگزیر ہے“ کے عنوان پر ایک تحقیقی تقریر کی۔اس کے بعد معلومات عامہ کا مقابلہ ہوا جس میں کثیر تعداد نے حصہ لیا۔مکرم امین اللہ خان سالک صاحب اول، عمر بلال صاحب دوم اور سلیم ناصر ملک صاحب سوم قرار پائے۔مکرم صاحبزادہ مرزا مظفر احمد صاحب نے نظام وصیت“ کے موضوع پر خطاب فرمایا۔مکرم ڈاکٹر خلیل احمد ناصر صاحب نے اسلام اور مسئلہ فلسطین پر تقریر کی۔اس کے بعد مجلس سوال و جواب منعقد ہوئی۔بعد ہ نیشنل پریذیڈنٹ مکرم مظفر احمد صاحب نے احمدیت کے موضوع پر خطاب فرمایا۔آخر میں مکرم مولانا عطاء اللہ صاحب کلیم نے امتیاز حاصل کرنے والے انصار میں سندات تقسیم کیں اس کے علاوہ سب سے زیادہ مقابلہ جات میں حصہ لینے والے دوست عبد المالک صاحب ( ملوا کی) کو ، وصولی چندہ میں اول آنے والی جماعت ( نیو آرک۔نیوجرسی اور کلیولینڈ۔اویم ئیو ) کو، اجتماع میں سب سے زیادہ انصار لانے والی مجلس ( وا کی گان۔وسکانسن ) کو، بہترین کارکن (سعادت احمد سالک صاحب واشنگٹن ) اور بہترین خادم کارکن (مبارک احمد ملک صاحب واشنگٹن ) کو انعامات دیئے گئے۔آخر میں مولانا صاحب موصوف نے اختتامی خطاب فرمایا۔جس میں اطاعت نظام،